وزیر داخلہ کا اوورسیز پاکستانیوں کو ارجنٹ پاسپورٹ 7 روز میں جاری کرنے کا حکم

?️

لندن: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اوورسیز پاکستانیوں کو ارجنٹ پاسپورٹ 7 روز میں جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے لندن میں پاسپورٹ اور نادرا سنٹرز کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے انہیں ارجنٹ پاسپورٹ 7 روز میں جاری کرنے کا حکم دیا، نارمل پاسپورٹ 30 روز میں جاری ہوگا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ اس پالیسی کا اطلاق دنیا بھر میں موجود تمام پاکستانی مشنز پر ہوگا، اس وقت اوورسیز پاکستانیوں کو نارمل پاسپورٹ 4 ماہ اور ارجنٹ پاسپورٹ ڈیڑھ ماہ میں مل رہا ہے، آئندہ پاسپورٹ میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، مقرر کردہ مدت کے اندر پاسپورٹ جاری نہ ہوا تو متعلقہ افسران کے خلاف ایکشن لوں گا۔

بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ نے پاسپورٹ کی مقررہ مدت میں فراہمی یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ سیل بھی قائم کر دیا ہے، وفاقی وزیر داخلہ کی پی ایس او اے ایس پی شہر بانو مانیٹرنگ سیل کو ہیڈ کریں گی، وفاقی وزیر داخلہ کے لندن میں پاسپورٹ اور نادرا سنٹرز کے دورے کے دوران سنٹرز میں موجود اوورسیز پاکستانیوں نے نادرا کی کارکردگی کو سراہا اور کسی نے بھی نادرا کے حوالے سے شکایت نہیں کی جس پر محسن نقوی نے نادرا سٹاف کو شاباش دی۔

معلوم ہوا ہے کہ محسن نقوی نے پاسپورٹ اور نادرا کے عملے کی کمی کا بھی نوٹس لیا اور عملے کی کمی پوری کرنے کیلئے مؤثر سٹاف مینجمنٹ کا حکم دیا، انہوں نے پاسپورٹ اور نادرا سنٹرز کے عملے سے ملاقات کی اور اوورسیز پاکستانیوں کو پاسپورٹ متعین مدت میں جاری کرنے کی ہدایت کی، دورے میں محسن نقوی سنٹرز میں موجود اوورسیز پاکستانیوں سے بھی ملے اور ان سے مسائل کے بارے میں پوچھا، برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل بھی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ تھے۔

مشہور خبریں۔

خضدار سکول بس پر حملے میں شہید طلبہ کی تعداد 6 ہوگئی

?️ 23 مئی 2025کوئٹہ (سچ خبریں) خضدار میں سکول بس پر بھارتی حمایت یافتہ دہشت

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الہی کو طبی سہولیات کی فراہمی اور جیل سے منتقلی کی درخواست ملتوی

?️ 22 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کو طبی سہولیات

پیپلزپارٹی حکومت کا کارپوریٹ فارمنگ کو فروغ دینے کا فیصلہ

?️ 23 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) نگران حکومت سندھ کی جانب سے جنوری میں قوم

مولانا فضل الرحمٰن کے گرینڈ الائنس پر خدشات دور کیے جاسکتے ہیں، پی ٹی آئی

?️ 17 مارچ 2025پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علمائے

ارجنٹائن کا پاکستان سے 12 لڑاکا طیارے خریدینے کا فیصلہ

?️ 18 ستمبر 2021سچ خبریں:ارجنٹائن کی حکومت نے اپنی ہتھیاروں کی ضروریات کو پورا کرنے

حماس نے عالمی برادری سے صیہونی جارحیت کو روکنے کا مطالبہ کیا

?️ 28 جون 2022سچ خبریں:   تحریک حماس نے مشرقی یروشلم کے عبوری صیہونی حکومت کے

روس کا افغانستان کی صورتحال کے سلسلہ میں انتباہ

?️ 23 جون 2021سچ خبریں:روس کے وزیر دفاع نے افغانستان سے امریکہ اور نیٹو کے

افغانستان سے نکلنے میں بائیڈن اور ٹرمپ کے کارنامے

?️ 2 جولائی 2023سچ خبریں:افغانستان سے انخلاء کے عمل میں افراتفری کے بارے میں اپنی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے