🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے نواز شریف کی برطانیہ میں ویزہ توسیع درخواست مسترد ہونے پر ردعمل دیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف اچھی طرح جانتے ہیں کہ انہیں کیا کرنا ہے، ان کا پاسپورٹ 16 فروری 2021 کو ایکسپائر ہو چکا۔
شیخ رشید احمد نے نواز شریف کو پیش کش کی ہے کہ اگر قائد ن لیگ پاکستان واپس آنا چاہتے ہیں تو انہیں فوری پاسپورٹ فراہم کر دیا جائے گا، جبکہ پاکستان واپس آنے پر انہیں سیکورٹی بھی فراہم کی جائے گی۔ لیکن واپس آنے کے بعد انہیں گرفتاری بھی دینا ہو گی۔ واضح رہے کہ علاج کے غرض سے برطانیہ میں مقیم سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو زبردست دھچکا پہنچا ہے۔
برطانوی حکومت نے نواز شریف کو برطانیہ میں مزید قیام کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف نے برطانوی حکومت سے ویزہ توسیع کی درخواست کی تھی۔ قائد ن لیگ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ چونکہ وہ بیمار ہیں، لہذا نہیں علاج مکمل ہونے تک برطانیہ میں مزید قیام کی اجازت دی جائے۔ اب جمعرات کے روز برطانوی حکومت کے متعلقہ ادارے نے پاکستان کے سابق وزیراعظم کی ویزہ توسیع درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں چند روز کے اندر ملک چھوڑنے کی تلقین کی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ویزہ توسیع کی درخواست مسترد ہونے کے بعد بھی نواز شریف کے پاس 2 آپشنز موجود ہیں۔ نواز شریف اب بھی برطانوی حکومت سے ویزہ توسیع سے انکار کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کر سکتے ہیں۔ اگر یہ درخواست بھی مسترد ہو جائے تو پھر نواز شریف برطانوی حکومت کے فیصلے کیخلاف عدالت جا سکتے ہیں۔ اگر عدالت سے بھی ان کیخلاف فیصلہ آئے تو پھر انہیں ہر صورت برطانیہ چھوڑنا ہو گا۔
قانونی ماہرین کے مطابق برطانوی حکومت کے فیصلے کیخلاف اپیلوں کے فیصلے آنے میں 3،4 ماہ کا وقت لگ سکتا ہے، اس لیے اس عرصے کے دوران نواز شریف کو برطانیہ سے بے دخل نہیں کیا جا سکتا۔ یہاں یہ واضح رہے کہ حکومت پاکستان قائد ن لیگ نواز شریف کا پاسپورٹ پہلے ہی منسوخ کر چکی، اس لیے انہیں کسی دوسرے ملک کا سفر کرنے کیلئے بھی حکومت پاکستان کی اجازت درکار ہے۔ حکومت پاکستان کی اجازت کے بنا نواز شریف برطانیہ سے کسی دوسرے ملک نہیں جا سکتے۔
مشہور خبریں۔
صیہونیوں کے ہاتھوں قتل عام کے جواب میں ایران نے 20 صیہونی شخصیات کو ہلاک کیا ہے:الجزیرہ
🗓️ 29 مئی 2022سچ خبریں:الجزیرہ نے لکھا ہے کہ قدس فورس کے قریبی ایک غیر
مئی
امریکا کو فوجی اڈے دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: فواد چوہدری
🗓️ 9 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ
جون
عراقی وزیر اعظم کا لبنانی پناہ گزینوں کے لیے دلچسپ حکم
🗓️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: عراقی وزیر اعظم نے حکم دیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت
اکتوبر
مفتاح اسمٰعیل اور شاہد خاقان عباسی کی نئی پارٹی
🗓️ 22 جون 2024سچ خبریں: مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنماؤں کا نیا سیاسی سفر
جون
اب شہریوں کو کورونا ویکسی نیشن کا سرٹیفکیٹ اجرا کیا جائے گا
🗓️ 27 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں عمر رسیدہ شہریوں کو کورونا ویکسی
مارچ
شام کا مستقبل اسرائیلی جارحیت اور امریکی بلیک میلنگ کی لپیٹ میں
🗓️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں: ملک کی حکومت کے زوال کے فوراً بعد شام پر
دسمبر
نیتن یاہو کے مشیر اور ترجمان گرفتار
🗓️ 1 اپریل 2025 سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ وزیراعظم بنیامین نیتن
اپریل
بن گوئر گلے کی ہڈی بن گیا ہے
🗓️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر، Itmar Ben-Guer کے اعلان
ستمبر