?️
کراچی(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے کسی کو کوئی ائیر بیس نہیں دی جا رہی ، عمران خان کی موجودگی میں کسی کو کوئی فوجی اڈا نہیں دیا جائے گا، افغانستان میں امریکا ، روس چین اور پاکستان متفقہ مکینزم رکھیں گے ۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تمام ادارے ایک لائن لینتھ پر کام کر رہے ہیں، کچے کے علاقے سے ڈاکوں کا خاتمہ کردیں گے، مراد علی شاہ سے ملاقات میں طے ہوا ہے کہ وفاق اور صوبہ مل کر ڈاکوؤں سے ملکرنمٹیں گے، سندھ حکومت کی صوابدید ہے جہاں چاہے رینجرز استعمال کرسکتے ہیں، سندھ پولیس کو جس طرح کے اسلحے کی ضرورت ہوگی ہم فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کچے کے علاقے میں بعض ایسے لوگ ہیں جن کی سیاسی دلچسپی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے مسائل کے حوالے سے وزیراعظم کو رپورٹ دوں گا، سندھ میں پی ٹی آئی کو جو بھی تحفظات ہیں ان سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کروں گا، عمران خان پانچ سال پورے کریں گے اور کوشش ہے کہ اگلے الیکشن میں بھی عمران خان کی حکومت آئے۔
شیخ رشید نے کہا کہ نہ کوئی گورنر راج ہے نہ وزیراعظم مرکز کی طرف سے سندھ میں مداخلت کرنا چاہتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بچپن سے اچھے تعلقات ہیں۔


مشہور خبریں۔
’بچوں کا قتل عام بند کرو‘، بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ
?️ 22 نومبر 2023سچ خبریں: بالی وڈ کی خوبرو اور ورسٹائل اداکارہ دیا مرزا نے
نومبر
شام کی عرب لیگ میں واپسی
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:امریکی صیہونی حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں
فروری
ہسپانوی وزیر اعظم: اسرائیل نسل کشی کرنے والی ریاست ہے
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے ملکی پارلیمنٹ کے سامنے
مئی
فوجی سربراہ کے نام بانی پی ٹی آئی کے پیغام پر حکومت کا ردعمل
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ نے فوجی سربراہ
جولائی
سعودی اور اسرائیلی بارودی سرنگوں کا مسئلہ کیا ہے؟
?️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں:Ha’aretz اخبارکے مطابق جو بائیڈن کے تجویز کردہ راہداری منصوبے کے
ستمبر
حزبالله کے ہتھیاروں کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی شرط بندیوں کا خاتمہ
?️ 23 اپریل 2025سچ خبریں: لبنان میں گزشتہ ہفتوں کے دوران مزاحمت کے ہتھیاروں پر
اپریل
امریکہ نے کرون کی ایمرجنسی میں توسیع کی
?️ 19 فروری 2022سچ خبریں: جو بائیڈن نے کورونری دل کی بیماری سے 900,000 امریکیوں
فروری
کیش لیس و ڈیجیٹل معیشت کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کررہے ہیں۔ وزیراعظم
?️ 17 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیش
اگست