وزیر داخلہ شیخ رشید نے پشاور خود کش حملے کو سازش قرار دے دیا

?️

(سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پشاور میں خودکش حملے کو پاکستان کے خلاف بہت بڑی سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ  خودکش حملہ آور نے پہلے فائرنگ کی جس سے ایک پولیس اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا جس کے بعد خود کش حملہ آور مسجد کے اندر داخل ہو گیا۔

اس وقت آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم آئی ہوئی ہے یہ حملہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش ہے اپنے ردعمل میں وزیر داخلہ نے پشاور میں دہشتگردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے چیف سیکرٹری اور آئی جی کے پی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بم دھماکے سے جانوں کے ضیاع پر دکھ کا ظہار کیااور کہا کہ وہ شہید ہونے والے نمازیوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے وزارت داخلہ میں ہم ہر ہفتے اجلاس منعقد ہوتا ہے لیکن اس خودکش حملے کے بارے میں کوئی پیشگی تھریٹ نہیں تھی وزارت داخلہ پشاور کی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں بہت بڑا سانحہ ہوا ہے ہسپتال میں ڈاکٹر اور طبی عملہ اپنی بہترین ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں.

خیال رہے کہ پشاور کے قصہ خوانی بازار میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے میں اب تک 30 افراد شہید اور 50 زخمی ہو چکے ہیں۔

دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو کا آپریشن جاری ہے اور جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

افغانستان میں امریکہ کی ذلت آمیز شکست مغرب کے لیے عبرت آمیز درس

?️ 26 جون 2023سچ خبریں:سقوطِ کابل اور سائگون کی تصاویر شائع کرکے روسی وزارت خارجہ

غزہ شہداء کے تازہ ترین اعداد وشمار

?️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ

کیا سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر آپائیں گے ؟

?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں:سعودی کا اصرار ہے کہ مسئلہ فلسطین کو دو ریاستی حل

موروثی سیاست کی پیداوار بلاول اپنے گریبان میں جھانکیں: فیاض الحسن

?️ 29 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن نے بلاول کے بیانات

ایک بار اور صدر بنا دو، شور نہیں کروں گا: ٹرمپ

?️ 21 جون 2023سچ خبریں:2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس

BLUE & FEAR Re-Releasing Their Iconic Blue Denim Jacket

?️ 14 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego

فلسطین صیہونی حکومت کے ساتھ زمین کی تقسیم کو قبول نہیں کرے گا: اسلامی جہاد

?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں:     خالد البطش نے قدس گروپ کے کمانڈروں میں سے

اسٹیل انڈسٹری کے ساتھ امریکہ کے "آمرانہ” سلوک پر جاپانی غصہ

?️ 3 جون 2025سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ نے اطلاع دی ہے کہ جاپان میں امریکہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے