🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں ایک طرف مہنگائی کا زور و شور ہے اور عوام کو پریشانیوں کا سامنا ہے تاہم وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ رہائشی اعتبار سے پاکستان، 138 ممالک کی نسبت سستا ہے، رہائش کے لحاظ سے تمام ممالک میں پاکستان کا 139 واں نمبر ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مختلف ممالک کے رہائشی اعتبار سے متعلق سروے کا انڈیکس ٹویٹ کیا۔وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ 138 ممالک کی نسبت پاکستان رہائشی اعتبار سے سستا ہے، رہائش کے لحاظ سے تمام ممالک میں پاکستان کا 139 واں نمبر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رہنے کی لاگت، امریکا کے مقابلے میں اوسطاً 71.52 فیصد کم ہے، پاکستان میں کرایہ اوسطاً امریکا کے مقابلے میں 90.64 فیصد کم ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ کراچی نیویارک سے 79.35 فیصد کم مہنگا ہے۔
دوسری طرف پاکستان میں مہنگائی کی شرح22 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، وفاقی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے ساتھ بنیادی اشیائے ضروریہ مہنگی ہو گئی ہیں، جس سے مہنگائی کی شرح 22 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ، دسمبر2020 میں افراط زر کی شرح8 فیصد رہی تھی اور چھ ماہ میں مہنگائی کی شرح 8.63 فیصد رہی تاہم سال2021 میں بھی مہنگائی کی شرح مسلسل بڑھتی رہی، نومبر2021 میں مہنگائی11.55 فیصد اور دسمبر میں مہنگائی کی شرح میں 12.3 فیصد کا اضافہ ہوا۔
مشہور خبریں۔
کیا امریکہ ایران کے ساتھ سفارتی حل تلاش کر رہا ہے؟
🗓️ 7 مئی 2023سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے جے
مئی
پاکستان میں بڑی تعداد بینکنگ سہولت سے محروم ، ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں فنانشل سروسز کی رپورٹ جاری
🗓️ 25 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں ایک بڑی تعداد بینکنگ سہولت سے
مارچ
طالبان اور افغانستان کا تاریک مستقبل
🗓️ 24 اگست 2021سچ خبریں:افغانستان نے 20 ویں صدی میں ایک تلخ تاریخ کا تجربہ
اگست
چئیرمین نیب کو ہٹانے کا اختیار صدر مملکت کو مل گیا ہے
🗓️ 1 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق نیب آرڈیننس میں دوبارہ ترمیم کے
نومبر
وزیر اعظم کا روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم
🗓️ 25 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم نے روسی صدر کے بیان کا خیر
دسمبر
ججز پر تنقید ہونی چاہیے لیکن تعمیراتی تنقید ہو، چیف جسٹس
🗓️ 13 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی
جنوری
الجولانی کی آمریت منظر عام پر
🗓️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں:شام میں آئندہ چار سال کے دوران صدارتی انتخابات کے انعقاد
دسمبر
مغربی کنارے پر صہیونی فوجیوں کا حملہ ،4 فلسطینی گرفتار
🗓️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں:مغربی کنارے پر صہیونی فوجیوں کےحملے کے بعد چار فلسطینیوں کو
دسمبر