🗓️
تاشقند( سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ازبکستان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افغانستان میں امن اور تحفظ ہو گا تو ہمارے مقاصد آگے بڑھیں گے۔افغانستان میں ہم امن کے لیے جو کردار ادا کر سکتے ہیں کر رہے ہیں اور اس حوالے سے ہماری جستجو جاری ہے۔
افغانستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ افغانستان کی تمام لیڈرشپ کے ساتھ رابطے بڑھیں، ہم افغانستان کے بارے میں پاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے، پاکستان عنقریب افغان لیڈرشپ کے اہم لوگوں کو اسلام آباد آنے کی دعوت دے رہا ہے تاکہ مل بیٹھ کر افغان امن عمل کو آگے بڑھانے میں کردار ادا کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن اور تحفظ ہو گا تو ہمارے مقاصد آگے بڑھیں گے، ہم پوری کوشش کر رہے ہیں اور ہماری جستجو جاری ہے، امید ہے اس میں مثبت پیشرفت ہو گی، بنیادی ذمہ داری افغانوں پر ہے، ہم تو سہولت کاری کر رہے ہیں، ہم امن کے لیے جو کردار ادا کر سکتے ہیں کر رہے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کی ملاقات کل متوقع ہے تاہم بھارتی وفد کے ساتھ ملاقات کا کوئی چانس نہیں ہے، بھارتی وفد دوشنبے میں بھی موجود تھا، ان سے کوئی نشست یا ملاقات نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اگر کشمیر کے بارے میں ان کا رویہ یہی رہتا ہے تو ان سے کیا بات کریں، بھارت تو چاہے گا کہ کوریڈور دلی تک جائے لیکن دلی کا راستہ سرینگر سے جائے گا۔
مشہور خبریں۔
امریکہ کے لیے 2022 ایک مشکل سال
🗓️ 26 دسمبر 2021موجودہ حالات سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2022 میں امریکہ کو بڑے
دسمبر
ویانا مذاکرات کا فاتح ایران ہے:عطوان
🗓️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں:عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے رائے الیوم
دسمبر
اسرائیل میں سیاسی تبدیلی اور فلسطینیوں کا مستقبل
🗓️ 6 جون 2021(سچ خبریں) اسرائیل کی سیاست میں یہ ڈرامائی تبدیلی ہے، اس تبدیلی
جون
چینی باشندوں کی سیکیورٹی یقینی بنانےکیلئے آزاد کشمیر میں ایف سی تعیناتی کا فیصلہ
🗓️ 1 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر میں امن وامان
مئی
وزیر اعظم ایک بار پھر عوام سے براہ راست رابطہ کریں گے
🗓️ 21 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون
جنوری
جنگ بندی کے بعد غزہ
🗓️ 25 نومبر 2023سچ خبریں: جنگ بندی کے آغاز کے ساتھ ہی غزہ کے مکینوں
نومبر
اداکار و اداکارائیں مجھ سے جلتی ہیں، شیزل شوکت
🗓️ 30 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل شیزل شوکت نے الزام
نومبر
مصر اور اردن کے سربراہوں نے غزہ میں جنگ بندی پر زور دیا
🗓️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں:اردن کے شاہ عبداللہ دوم اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی
دسمبر