وزیر خارجہ کا آسٹریلین ہم منصب سےٹیلیفونک رابطہ

وزیر خارجہ کا آسٹریلین ہم منصب سےٹیلی فونک رابطہ

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  اور  آسٹریلین وزیر خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں دونوں وزرائے خارجہ نے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ گفتگو میں افغانستان کی ابھرتی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے آسٹریلین ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا۔  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ دو طرفہ تعاون بڑھانے کا متمنی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان میں بد امنی کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، افغانستان میں 40 سالہ جنگ کے بعد قیام امن کی امید پیدا ہوئی ہے۔ عالمی برادری افغان شہریوں کی معاونت کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔اہوں نے کہا کہ افغانستان کے حوالے سے چیلنجز کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے فیصلے کرنا ہوں گے۔

وزیر خارجہ نے آسٹریلوی ہم منصب کو کابل سے انخلا میں پاکستانی معاونت سے بھی آگاہ کیا، وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 37 ممالک کے باشندوں کو افغانستان سے انخلا میں معاونت فراہم کی۔ آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی دو طرفہ تعلقات کے استحکام کا مظہر ہیں۔

انہوں نے آسٹریلوی ہم منصب کو ٹریول ایڈوائزری پر نظر ثانی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔وزیر خارجہ نے آسٹریلوی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

مشہور خبریں۔

پاکستانیوں کیلئے متحدہ عرب امارات کے ویزوں پر پابندی کی وجوہات سامنے آگئیں

?️ 18 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستانیوں کے لیے متحدہ عرب امارات (یو اے

امید ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول کا معاہدہ جلد طے پا جائے گا، گورنر سٹیٹ بینک

?️ 21 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمدنے کہا ہے کہ

روسی تیل کی پہلی کھیپ ایک ماہ کے اندر پہنچ جائے گی، مصدق ملک

?️ 9 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے

حزب اللہ نے صیہونی فوجیوں کو نشانہ بنایا

?️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے آج منگل کی صبح اعلان

ٹرمپ نے ایران پر حملہ کیوں کیا؟

?️ 28 جون 2025سچ خبریں: اگر یہ کہا جائے کہ حالیہ دنوں میں ترکی کے

اسرائیل میں عورتوں کی غلامی کا کاروبار بے نقاب

?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کی نیوز سائٹ Ais کی ایک رپورٹ کے

اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی جنوبی شام پر پرواز 

?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: سوری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے