🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھارت کی دھمکیوں کی مذمت کی جس کی وجہ سے وہ کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) سے دستبردار ہو گئے۔ ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آرہی ہے کہ بھارت کے پی ایل سے کیوں ڈرتا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں نہیں سمجھ سکتا کہ بھارت کے پی ایل سے کیوں ڈرتا ہے، یہ آزاد کشمیر میں معمول کی سرگرمیوں کا صرف ایک ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں غیر ملکی کھلاڑیوں پر کے پی ایل میں نہ کھیلنے کے بھارتی دباؤ کی شدید مذمت کرتا ہوں، یہ صرف ان کے قد کو کم کرے گا اور پاکستان کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔ وزیر خارجہ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر زور دیا کہ وہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو کے پی ایل سے دستبردار ہونے کی بھارت کی دھمکیوں کا نوٹس لے۔
انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہیے، بھارت اگر چاہے تو مقبوضہ کشمیر میں ایسی لیگ بھی کروا سکتا ہے ،ہم نے کب ان کو روکا ہے؟۔
شاہ محمود قریشی کشمیر کے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کرکٹ تک جانے کا پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے کے پی ایل کے لیے پرامید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے پی ایل کشمیر کے علاقے میں باصلاحیت کھلاڑیوں کو تلاش کرنے کی طرف ایک مثبت قدم ہے، ہم سب کو کے پی ایل کو فروغ دینا چاہیے۔
مشہور خبریں۔
مہنگائی کی شرح کم نہ کی تو روپے کی قدر میں اور کمی ہو گی: مشیر خزانہ
🗓️ 4 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ
نومبر
کیا سویڈن نیٹو کے مستقل اڈے چاہتا ہے؟
🗓️ 12 مارچ 2024سچ خبریں: حال ہی میں نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) میں شمولیت
مارچ
غزہ جنگ کے بعد عرب دنیا میں کس ملک کی مقبولیت بڑھی ہے، کس کی کم ہوئی ہے؟
🗓️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: اردن میں ہونے والے ایک نئے سروے سے معلوم ہوا
اپریل
عراق میں امریکی فوجی قافلے کو نشانہ بنایا گیا
🗓️ 24 اپریل 2022سچ خبریں: عراقی میڈیا نے اتوار کی صبح اطلاع دی ہے کہ
اپریل
صیہونی حکومت کے خلاف جاپان کی بے مثال کارروائی
🗓️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے اپنی پابندیوں کی فہرست
جولائی
شمالی شام پر حملے دہشتگردوں کے فائدے میں ہیں:آیت اللہ خامنہ ای
🗓️ 19 جولائی 2022سچ خبریں:ایران کے مذہبی پیشوا اور اسلامی انقلاب کے قائد آیت اللہ
جولائی
پاکستان کو کم از کم 3 سال کا نیا آئی ایم ایف پروگرام درکار ہے، وزیر خزانہ
🗓️ 31 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ
مارچ
عوام کو تلخ فیصلوں میں حکومت کے ساتھ تعاون کرنا پڑے گا، چیئرمین نیپرا
🗓️ 16 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیئرمین نیپرا وسیم مختار نے کہا ہے کہ بجلی
ستمبر