?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اہم سفارتی مشن پر ترکی پہنچ گئے۔انقرہ ہوائی اڈے پر انقرہ کے ڈپٹی گورنر اسماعیل کوریجی نے استقبال کیا ترکی میں پاکستان کےسفیر اور سفارتخانے کے سینئر افسران بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔وزیر خارجہ کل سوڈان، فلسطین اور ترک وزرائے خارجہ کے ساتھ نیویارک جائیں گے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کریں گے۔شاہ محمود قریشی گزشتہ روز وزیرخارجہ فلسطین کی بگڑتی صورتحال پرعالمی برادری کی توجہ مبذول کروانےسفارتی مشن پرروانہ ہوئے تھے۔
وزیر خارجہ نیویارک میں مختلف اہم شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے، وزیر خارجہ، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کیخلاف آواز اٹھائیں گے۔
وزیر خارجہ،مقامی و بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سےگفتگو کریں گے اور فلسطین کی صورتحال پر پاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے۔
شاہ محمود قریشی نے جیونیوز سے گفتگو میں بتایا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 20 تاریخ کو ہنگامی اجلاس ہورہا ہے، میرے ساتھ ترکی اور فلسطین کے وزیر خارجہ نیویارک روانہ ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی وزیر خارجہ کی روانگی میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، ہماری روانگی میں تاخیر ہورہی ہے، ہم آج نہیں کل روانہ ہوں گے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے 21 تاریخ کو فلسطین سے اظہار یکجہتی کی کال دی ہے، مسئلہ کشمیر اور فلسطین سے ہم آنکھ نہیں چرا سکتے۔


مشہور خبریں۔
امریکی کی جانب سے یوکرین میں فوجی امداد پر روک
?️ 4 مارچ 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے اعلان کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ
مارچ
بغداد میں لگاتار تین خوفناک دھماکے
?️ 20 جون 2022سچ خبریں:عراقی سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اس ملک کی انٹیلی جنس
جون
پاکستان اور چین کے درمیان باہمی تجارت دو ماہ سے بند ہونے کا انکشاف
?️ 23 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے خارجہ امور کے
ستمبر
صہیونی فوج کی عسکری اور خفیہ بٹالین ۵
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:کیونکہ جعلی صیہونی حکومت طاقت اور قبضے کی بنیاد پر قائم
جون
متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ عناصر یمن سے نکل گئے
?️ 31 دسمبر 2025سچ خبریں: سعودی عرب کے دباؤ کے بعد، متحدہ عرب امارات کے
دسمبر
کیا مقدس کتابوں کی توہین آزادی بیان ہے؟
?️ 7 اگست 2023سچ خبریں: عراق کے وزیر اعظم نے قرآن پاک کی توہین کی
اگست
الیکشن کے بعد پہلی بار عمران خان سے ملاقات ہوئی، بیرسٹرعلی ظفر
?️ 13 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما
فروری
خودساختہ دہشت گرد ریاست اسرائیل اور امریکا کے مابین اہم معاہدہ طے پاگیا
?️ 18 جولائی 2021تل ابیب (سچ خبریں) خودساختہ دہشت گرد ریاست اسرائیل اور امریکا کے
جولائی