اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور مفتی منیب الرحمٰن نے کالعدم تنظیم کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی تفصیلات بتانے سے انکارکر دیا نیوز کانفرنس کے دوران وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ کہ امتشار میں پاکستان کا کوئی فائدہ نہیں گذشتہ کچھ دنوں سے املاک اور جانی نقصانات کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔
وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ مذاکرات کو ترجیح دینی ہے۔یہ بات وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سابق چیئرمین رویتِ ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن ، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیرِ مملکت علی محمد خان کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امن اور بہتری کا راستہ تلاش کیا گیا ہے، پاکستان کو متحد اور متفق دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ دانش سے مسئلے کو حل کرنے کو ترجیح دی جائے گی۔شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا ہے کہ انتشار میں پاکستان کا فائدہ نہیں، گزشتہ کچھ دنوں میں ملک میں املاک اور جانی نقصان ہوتے ہوئے دیکھا ہے اور ملک کے بعض علاقوں میں حالات معمول پر نہیں ہیں۔
مشہور خبریں۔
ہمیں ایماندار ججز چاہئیں، عمران دار نہیں، مریم نواز
فروری
آرمی چیف کی تعیناتی: ’اتحادی جماعتوں نے فیصلے کا اختیار وزیراعظم کو دے دیا‘
نومبر
امریکہ شام میں چوری اور قبضہ ختم کرے: چین
اگست
کیا اسرائیل خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے؟
فروری
اپوزیشن کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہوں:وزیر اعظم
مارچ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کے بارے میں اہم رپورٹ جاری کردی گئی
جون
ہم غزہ کے لوگوں کی جبری نقل مکانی کی اجازت نہیں دیں گے: اسپین
فروری
پاکستان کو افغان امن اجلاس میں مدعو کیا گیا
مارچ