?️
لاہور(سچ خبریں) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارکرسمس پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہوئے،وزیراعلیٰ آفس میں کرسمس کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار مہمان خصوصی تھے -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مسیحی برادری کے ساتھ مل کر کرسمس کا کیک کاٹا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباددی۔
وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں -کرسمس جیسے تہوارمذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں -پاکستانی قوم کی خوشیاں سانجھی ہیں -ہم سب ایک لڑی میں پروئے ہوئے ہیں – مسیحی برادری نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے اور پاکستان کی تعمیر وترقی میں اقلیتوں بالخصوص مسیحی برادری نے قابل تحسین کردارادا کیا ہی-مسیحی برادری کی خدمات، موطن سے محبت اورمادروطن سے وابستگی ہر لحاظ سے قابل ستائش ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے،پاکستا ن میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی اورترقی کیلئے مساوی حقوق حاصل ہیں۔تقریب میں صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم،صوبائی وزیر لائیوسٹاک سردار حسنین بہادر دریشک،صوبائی وزیر ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن حافظ ممتاز احمد،ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور،اراکین پنجاب اسمبلی مہندر پال سنگھ،سید افتخار گیلانی، ہارون گل، یوڈیسٹرچوہان، بشپ آزاد مارشل،آرچ بشپ سبسٹین فرانسیز، ڈاکٹر مجید ایبے، سالویشن آرمی لاہور کے سربراہ، چیئرپرسن مینارٹی ایڈوائزری کونسل پنجاب جیکولین ٹریسلر، وائس چیئرمین مینارٹی ایڈوائزری کونسل پنجاب روبنسن عزیز فرانسیز، بشپ ولسن جان گل،سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور ا ور دیگر نے شرکت کی-
مشہور خبریں۔
Asian Games: Two Indonesian skateboarders secure ticket to final
?️ 22 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
ایشیائی ترقیاتی بینک کا پنشن سسٹم کے اصلاحات پر زور
?️ 19 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے پنشن سسٹم
مئی
احسن اقبال نے پیپلز پارٹی پر لگائے الزام
?️ 27 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اپوزیشن لیڈر کو لے کر پی ڈٰی ایم شدید
مارچ
نیپرا نے کے الیکٹرک کو ڈالرز میں ریٹرن آن ایکویٹی کی اجازت دے دی
?️ 24 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک
مئی
الاقصیٰ طوفان صہیونیوں کے خلاف ایک اہم جنگی موڑ
?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: الاقصیٰ طوفان آپریشن کی برسی پر ردعمل کے بعد فلسطینی مزاحمتی
اکتوبر
شاہ سلمان کا پھر طبی معائنہ ہوا
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: سعودی خبر رساں ذرائع نے اعلان کیا کہ سعودی عرب کے
مئی
یمن کے خلاف ممنوعہ امریکی اور برطانوی ہتھیاروں کا استعمال
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:مقامی یمنی ذرائع نے سعودی اتحاد کی بارودی سرنگوں اور بموں
اگست
امریکا سے اچھے تعلقات کا مطلب یہ نہیں کہ غلط چیز میں بھی اس کا ساتھ دیں، اسحاق ڈار
?️ 27 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے
جون