🗓️
پشاور(سچ خبریں) وزیر اعلی محمود خان نے بعض سرکاری محکموں میں نچلی سطح پر بدعنوانیوں کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے بدعنوانی کے خاتمے اور گورننس کی بہتری کے لئے بڑا فیصلہ کرلیا وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت مختلف صوبائی محکموں کا اجلاس ہوا جس میں متعلقہ صوبائی وزراء اور انتظامی سیکرٹریوں نے شرکت کی۔
وزیراعلی نے گورننس کی موجودہ صورتحال خصوصا ضم اضلاع کی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ صوبائی وزراء اور سیکرٹریوں کو مبینہ طور پر بدعنوانیوں اور بے ضابطگیوں میں ملوث سرکاری افسران اور اہلکاروں کی لسٹیں فوری مرتب کرنے کی ہدایت کی۔
محمود خان نے مالی بے ضابطگیوں میں ملوث اہلکاروں کو عہدوں سے ہٹانے کے لئے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ منفی شہرت کے حامل تمام ضلعی سربراہان اور دیگر تمام اہلکاروں کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹایا جائے، مبینہ طور پر بدعنوانی اور مالی بے ضابطگیوں میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے لئے خفیہ اداروں سے معلومات حاصل کی جائیں۔ سرکاری محکموں میں بدعنوان عناصر کو ملازمتوں سے فی الفور فارغ کرنے کے لئے متعلقہ قوانین میں ضروری ترامیم کی جائیں۔
وزیر اعلی نے بدعنوان عناصر کے خلاف کارروائی کے لئے متعلقہ وزراء اور سیکرٹریوں کو مکمل اختیار دیتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی نہ ہونے کی صورت متعلقہ سیکرٹریز کو فارغ کردیا جائے گا، اس سلسلے میں کسی بھی قسم کے سیاسی اثرو رسوخ کو خاطر میں نہ لایا جائے، ہر قسم کا دباؤ میں خود برداشت کروں گا۔
مشہور خبریں۔
یوکرین کی جانب سے انڈونیشیا کا امن منصوبہ مسترد
🗓️ 4 جون 2023سچ خبریں:یوکرین کی وزارت خارجہ نے انڈونیشیا کی کریمیا اور روس کے
جون
عمران خان نے ملک کے نگران وزیر اعظم کے لیے سابق چیف جسٹس گلزار احمد کا نام تجویز کردیا:فواد چوہدری
🗓️ 4 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعت
اپریل
حماد اظہر نے مری میں رش کم کرنے کے لیے اہم تجویز پیش کر دی
🗓️ 11 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر حماد اظہر نے مری میں سیاحوں
جنوری
پبلک اکائونٹس کمیٹی عوام کے ٹیکس کے پیسے کا محافظ فورم ہے: وزیر اعظم
🗓️ 3 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بلک اکائونٹس
دسمبر
میران شاہ میں خودکش دھماکا
🗓️ 15 مئی 2022راولپنڈی(سچ خبریں) شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کے قریب خودکش دھماکے میںپاک فوج کے
مئی
کیا آپ جانتے ہیں، گردے میں اچانک درد کیوں ہوتا ہے؟
🗓️ 21 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} آج کل طرز زندگی بدلنے کی وجہ سے
فروری
بیلجیم کے شہر وروے کا صیہونی حکومت سے تعلقات منقطع کرنے کا اعلان
🗓️ 1 جون 2023سچ خبریں:فلسطینی عوام کی حمایت میں بیلجیم کے شہر وروے نے صیہونی
جون
پاک، چین، افغان سہ فریقی مذاکرات: وزرائے خارجہ کا سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے کا عزم
🗓️ 9 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ نے بیلٹ
مئی