وزیر اعلیٰ پنجاب نے عمران خان کو کشمیر کا حقیقی وکیل قرار دیا

پعثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

🗓️

لاہور (سچ خبریں) وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیر اعظم عمران خان کو کشمیر کا وکیل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کشمیر کے حقیقی وکیل ہیں، انہوں نے مسئلہ کشمیر پر جرأت مندانہ مؤقف اپنایا ہے، ماضی کے حکمرانوں نے کشمیری عوام کے مفادات پر تجارت کو ترجیح دی۔

لاہور سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان نے مودی سرکار کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کشمیر کی بات کی۔انہوں نے کہا کہ قوم جانتی ہے کہ سابق حکمرانوں نے کشمیر کا سودا کرنے کی مذموم کوشش کی، ماضی کے حکمرانوں نے کشمیری عوام کے مفادات پر تجارت کو ترجیح دی۔

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جعل ساز الیکشن میں کشمیر کے جعلی وکیل بن کر عوام کو دھوکا نہیں دے سکتے، عمران خان نے مسئلہ کشمیر ہر بین الاقوامی فورم پر بھرپور طریقے سے اٹھایا۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پوائنٹ اسکورنگ اپوزیشن کو زیب دیتا ہے، نہ یہ قومی مفاد میں ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت اور پاکستانی قوم پوری قوت کے ساتھ کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کشمیریوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے کی کوشش کی اور اس حوالے سے انہوں نے  بھارتی حکومت کے مظالم کو دنیا کے سامنے عیاں کیا  اور بھارتی چہرے کو پوری دنیا میں بے نقاب کیا۔

مشہور خبریں۔

بھارت اورمقبوضہ جموں وکشمیر میں این آئی اے کے26مقامات پرچھاپے

🗓️ 6 اکتوبر 2024جموں: (سچ خبریں) بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے

ووٹ کا حق سمندر پار پاکستانیوں کا بنیادی حق ہے

🗓️ 24 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل

امریکی کانگریس میں بڑھتا عدم استحکام

🗓️ 19 نومبر 2022سچ خبریں:ماہرین کا خیال ہے کہ امریکی  کانگریس  کے وسط مدتی انتخابات

شامی دہشت گرد یمن میں

🗓️ 4 اپریل 2021سچ خبریں:شام سے دہشت گردوں کو یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کا

بِٹ کوائن ڈکیتی کرنے والے دونوں ملزم گوجرانوالا سے ہوئے گرفتار

🗓️ 19 فروری 2021گوجرانوالا {سچ خبریں} ملکی تاریخ میں جاری ماہ فروری میں پنجاب کی

امریکہ شام میں کیا کر رہا ہے؟

🗓️ 17 جولائی 2023سچ خبریں:شام کے ذرائع نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ امریکہ

سعودی عرب میں پھانسیوں کی ریکارڈ توڑ تعداد

🗓️ 18 اگست 2022سچ خبریں:   یورپی سعودی ہیومن رائٹس آرگنائزیشن نے 2022 میں سعودی عرب

حکومت نے آئی ایم ایف کی خواہش پر پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا عندیہ دے دیا۔

🗓️ 23 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے آئی ایم ایف کی خواہش پر پیٹرولیم مصنوعات مہنگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے