?️
کراچی: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف سے کے فور منصوبہ کے لیے 10 ارب روپے فوری طور پر فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعلی سندھ نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ کے بی فیڈر کی 38 میل تک سیمنٹ کنکریٹ سے لائیننگ کرنی ہے، لائیننگ سے کراچی کو 510 کیوسکس اضافی پانی مل سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ منصوبہ پر 39 ارب 92 کروڑ روپے خرچ ہوں گے، حکومت سندھ اور وفاقی حکومت 50، 50 فیصد رقم دیں گی جب کہ اس منصوبہ پر اب تک وفاقی حکومت کی جانب سے ایک ارب روپے دیے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ منصوبہ کی منظوری ایکنک نے 19 جولائی 2022 کو دی تھی گذشتہ مالی سال کے دوران صرف ایک ارب روپے جاری کئے گئے تھے حالانکہ اس کے لیے 3 ارب روپے مختص کئے گئے تھے جب کہ رواں مالی سال میں 3 ارب روپے کے ساتھ مزید 7 ارب روپے کا انتظام کیا جائے اور رواں مالی سال کے دوران 10 ارب روپے جاری کیے جائیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ رواں مالی سال میں پہلی سہ ماہی کی قسط کے طور پر 3 اکتوبر کو 15 کروڑ روپے جاری کئے گئے جب کہ کے فور پر کام 50 فیصد مکمل ہوچکا ہے حکومت سندھ نے جون 2025 تک 70 فیصد رقم دے گی۔
انہوں نے کہا کہ دسمبر سے کر جنوری تک کوٹڑی بیراج کی صفائی کے باعث کینال بند ہوتا ہے، کینال بند ہونے سے اس منصوبے پر تیزی سے کام مکمل کرایا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ کے بی فیڈر وسیع پیمانہ پر زراعی مقاصد اور کراچی کو پینے کے لئے پانی فراہم کرتا ہے کراچی کو پینے کے پانی کی فراہمی سے زرعی ضرورت پر کوئی فرق نہیں پڑتا جب کہ منصوبہ کے فور سے منسلک ہے جس کو وفاقی حکومت واپڈا کے ذریعہ مکمل کرے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ منصوبہ کو بروقت مکمل کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر فنڈز فراہم کئے جائیں اور وفاقی حکومت فوری طور پر 50 فیصد رقم کا انتظام کرے، تاخیر سے منصوبہ کی تکمیل اور اخراجات پر اثر پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے کے فور کے لیے اضافی فنڈز مختص کردیے ہیں تاکہ منصوبہ میں تاخیر نہ ہو۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ کا برطانیہ کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے پر ردعمل
?️ 30 جولائی 2025ٹرمپ کا برطانیہ کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے پر ردعمل
جولائی
بلاول بھٹو، فریال تالپور سے ارکان پارلیمنٹ، پارٹی کارکنوں کی ملاقاتیں
?️ 26 مئی 2025کراچی (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور
مئی
حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کے بجائے آئینی مدت پوری کرنی چاہیے، نیئر بخاری
?️ 15 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نیئر بخاری نے
جولائی
دار الارقم اسکول پر اسرائیلی بمباری پر حماس کا شدید ردعمل
?️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں:غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے دار الارقم اسکول
اپریل
بائیڈن کا دوسری جنگ عظیم کے بعد سے امریکی صدروں میں غیر مقبول ہونے کا ریکارڈ
?️ 23 اکتوبر 2021سچ خبریں: ایک نئے گیلپ پول سے پتہ چلتا ہے کہ صدر
اکتوبر
بنگلادش میں عام انتخابات اپریل 2026 میں؛ محمد یونس کو چیلنجز کا سامنا
?️ 8 جون 2025 سچ خبریں:بنگلادش میں اپریل 2026 میں عام انتخابات ہوں گے،عبوری حکومت
جون
بھارتی عدالت کا بھی مسلمانوں کے ساتھ سوتیلا سلوک
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:بھارتی ریاست کرناٹک کی عدالت نے اس ریاست میں تعلیمی اداروں
مارچ
طالبان کا ایران اور افغانستان کے درمیان اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کا مطالبہ
?️ 14 اگست 2022سچ خبریں: طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان
اگست