وزیر اعظم کی پنجاب وزیر اعلی ، گورنر سے ملاقات

وزیر اعظم کی پنجاب وزیر اعلی ، گورنر سے ملاقات

🗓️

لاہور(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی جس میں وزیر اعظم کے ساتھ صوبے میں جاری مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا،پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں مضبوط امیدوار سامنے لانے کی حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں سیاسی و حکومتی امور سمیت دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی۔ملاقات میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اور ضمنی انتخاب کے بارے میں مشاورت کی گئی، پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں مضبوط امیدوار سامنے لانے کی حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

گورنر پنجاب نے جامعات میں اصلاحات کے بار میں بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔انہوں نے وزیر اعظم کو آگاہ کیا کہ پنجاب آب پاک اتھارٹی کے 1500 منصوبے مکمل ہو رہے ہیں، عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کا وعدہ پورا کر رہے ہیں، وزیر اعظم نے صاف پانی کی فراہمی کے اقدامات مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔وزیر اعظم سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی بھی ملاقات ہوئی، ملاقات میں سول انتظامیہ اور امن و امان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

 

 

مشہور خبریں۔

خطے میں بڑہتی ایران کی طاقت کو دیکھتے ہوئے امریکا اور اسرائیل میں کھلبلی مچ گئی

🗓️ 8 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  اس میں کوئی شک نہیں کہ ایران اس وقت

پاکستان میں 2022 کا سیلاب ماحولیاتی انصاف کیلئے اصل امتحان ہے، انتونیو گوتیرس

🗓️ 30 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ نے گزشتہ برس پاکستان کی تعمیر

دانیہ شاہ کی اپنی دوسری شادی کی تصدیق

🗓️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: معروف ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت مرحوم کی بیوہ،

سیاسی جماعتوں کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت پر تنقید

🗓️ 17 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سیاسی جماعتوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا

عرب ممالک کا یمن کا مسئلہ حل کرنے کے لیے سید حسن نصر اللہ سے رابطہ

🗓️ 16 فروری 2022سچ خبریں:عرب ممالک نے سید حسن نصر اللہ کو پیغام بھیجا ہےکہ

قدس کے تمام علاقے ہماری قوم کے ہیں: رام اللہ

🗓️ 8 مئی 2022سچ خبریں:  فلسطینی اتھارٹی کے ترجمان نبیل ابو ردینہ نے آج اسرائیلی

صیہونی حکومت میں ڈالر کی قیمت گزشتہ 2 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچی

🗓️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا نے رپورٹ کیا کہ شیکل کی قیمت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے