?️
اسلام آباد (سچ خبریں)حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے وزیراعظم عمران خان کو اپنے کچھ مشیروں سے محتاط رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کے مشیر غلط بیانی سے حکومت اور میڈیا کے درمیان خلیج حائل کر رہے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے مشیر غلط بیانی سے حکومت اور میڈیا کے درمیان خلیج حائل کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ممبران کو میڈیا میں جانے سے روکے جانے کی اطلاعات ہیں، تحریک انصاف کی طرف سے اپنے ممبران کو مخصوص ٹی وی چینلز میں نہ جانے کی اجازت دینے کے معاملے پر تشویش ہے، اس طرح تحریک انصاف اپنا نقطہ نظر متوازن طریقے سے عوام کے سامنے نہیں رکھ پائے گی۔
رہنما مسلم لیگ ق کا کہنا تھا حیرانی ہے کہ تحریک انصاف کی طرف سے میڈیا ہاؤسز کو کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے، وزیراعظم نے مجھے میڈیا ہاؤسز اور حکومت کے درمیان پیکا آرڈیننس کے حوالے سے معاملات سلجھانے کا ٹاسک دیا ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے جمہوریت کا حسن ہے، وزیراعظم اور پی ٹی آئی کی قیادت سے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کرتے ہیں۔
پرویز الٰہی نے حکومت کی جانب سے چند اخبارات اور میڈیا ہاؤسز کے اشتہارات بند کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اشتہارات پر پابندی بظاہر پیکا آرڈیننس کے تناظر میں لگائی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری اشتہارات عوام کے پیسے ہیں، اسے مخصوص اخبارات اور چینل کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔
مشہور خبریں۔
اردوغان ایران کا دورہ کریں گے
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں: بعض خبری ذرائع نے آنے والے دنوں میں ترکی
جولائی
صیہونیوں کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے فلسطینی بچوں کے حیرت انگیز اعداد و شمار
?️ 5 اپریل 2021سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کے امور کی نگراں کمیٹی کا کہنا ہے کہ
اپریل
عوام کو کورونا کے مکمل خاتمے تک تعاون کرنا ہوگا:عثمان بزدار
?️ 6 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خبردار کیا ہے کہ عوام
اپریل
بجٹ میں کٹوتی، ناسا کے تقریبا 4 ہزار ملازمین مستعفی
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی خلائی ادارے نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) کو
جولائی
امریکہ کے سوریا کے لیے مخصوص منصوبے کیا ہیں ؟
?️ 14 مئی 2025سچ خبریں: ابو محمد الجولانی، المعروف احمد الشرع، کے بدھ کو ریاض میں
مئی
جہنم میں خوش آمدید
?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: صہیونی فوج نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا
اکتوبر
امریکہ نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطین کے خلاف یکطرفہ کارروائی سے باز رہے
?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں : امریکی وزیر خارجہ نے صیہونی حکومت سے مطالبہ کیا
دسمبر
کیا ریل عملے کی ہڑتال انگلینڈ کو مفلوج کر دے گی؟
?️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:انگلینڈ کی یونین آف لوکوموٹیو انجینئرز اینڈ فائر مین کے بیان
اپریل