وزیر اعظم کا وزراء کے ساتھ اہم اجلاس ہوا

عمران خان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت راوی سٹی اور لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کا جائزہ اجلاس میں وفاقی وزرائ شوکت فیاض ترین، فواد چوہدری، غلام سرور خان، معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل، چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھاری لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر اور متعلقہ اعلی افسران کی شرکت.

اسکے علاوہ صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ پنجاب میاں محمودالرشید، مشیر وزیرِ اعلی پنجاب ڈاکٹر سلمان شاہ، معاونِ خصوصی وزیرِ اعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، سی ای او راوی اربن ڈولپمنٹ اتھارٹی عمران امین اور متعلقہ افسران کی وڈیو لنک کے ذریعے شرکت. اجلاس کو راوی سٹی پر پیش رفت سے تفصیلی طور پر آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ منصوبے میں ماحولیاتی تحفظ کو خصو صی ترجیح دیتے ہوئے جھوک، رکھ منیر اور رکھ شہید میں جنگلات اگائے جائیں گی.

تیس ہزار کنال کے رقبے پر محیط اس اربن فاریسٹ سے نہ صرف معدومیت کے خطرے سے دوچار جنگلی حیات کو تحفظ کی فراہمی میں مدد ملے گی بلکہ بائیو ڈائیورسٹی کے تھیم پر قائم یہ جنگلات وائلڈ لائف سینکچریز کا کردار ادا کریں گی. اسکے علاوہ 100 ایکڑ رقبے پر محیط نالج پارک کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے جہاں جدید طرز پر یونیورسٹیوں کے کیمپس بنائے جائیں گے جس سے نہ صرف یہ پارک علم و تحقیق کا مرکز بنے گا بلکہ اس سے حاصل شدہ آمدن قائم کئے جانے والے جنگلات کی دیکھ بھال میں معاون ثابت ہوگی۔

مزید اجلاس کو بتایا گیا کہ جنگلات کیلئے بائیو کاربن انجینئرنگ کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے جنگلات کا قیام اور دیکھ بھال کی جائے گی.

وزیرِ اعظم نے رواں مون سون کے درختوں کی پرورش کیلئے موزوں ترین وقت میں اس کی تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں. اجلاس کو منصوبے میں پاکستان کے پہلے قابلِ تجدید توانائی والے صنعتی علاقے کے قیام پر بھی بریفنگ دی گئی جو تکمیل کے بعد 5000 کے قریب چھوٹی اور بڑی صنعتیں اور لاکھوں نوکریوں کے مواقع پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوگا. مزید منصوبے میں پہلی دفعہ بلدیاتی سطح پر ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے جائیں گی.

اسکے علاوہ اجلاس کو لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پر پیش رفت سے آبھی گاہ کیا گیا. وزیرِ اعظم نے کہا کہ راوی سٹی اور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ حکومت کے بڑے ترقیاتی منصوبے ہیں جو لاہور شہر پر آبادی کے دباؤ کو کم کرکے شہریوں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات سے آراستہ رہائش فراہم کریں گی. مزید وزیرِ اعظم نے منصوبے سے متعلق تمام قانونی امور کو حل کرکے مقررہ مدت میں تمام اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں.

مشہور خبریں۔

موسم الریاض جشن پر سعودی صارفین کی تنقید

?️ 24 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب میں بے دینی کے فروغ کے خلاف آل سعود

ملک کے کچھ شہروں میں کورونا صورتحال سنگین ہو گئی

?️ 3 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس ملک کے کچھ شہروں میں

مریم نواز کی اسلام آباد میں میڈیا ٹاک

?️ 15 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا

4000 یمنی شہری جارح اتحاد کے کلسٹر بموں کا نشانہ

?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:یمن کی بارودی سرنگ اور بم ڈسپوزل اتھارٹی نے یمن میں

یوکرین پر لگنے والے روسی میزائل اورشنیک نے کیا نقصان کیا ہے؟پینٹاگون کا بیان

?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں:پینٹاگون کی معاون ترجمان نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ اب

صیہونی میڈیا کو مزاحمتی تحریک کی کامیابی پر یقین

?️ 16 مئی 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کے میڈیا اور کچھ فوجی تجزیہ کاروں نے موجودہ

آئی ایم ایف کی سخت شرائط، پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام رکنے کے قریب پہنچ گیا

?️ 23 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کی سخت شرائط کے باعث

2017 میں بائیڈن کی 10 ملین ڈالر کی آمدنی کہاں سے آئی؟

?️ 19 جون 2023سچ خبریں:ڈیلی میل کے مطابق، 2017 میں براک اوباما کے نائب صدر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے