?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ 27 دسمبر 2007 عوام کی محبوب رہنما کی شہادت کا ناقابل فراموش دن ہے ،ملک، عوام اور جمہوریت کے لئے محترمہ بے نظیر بھٹو کی تاریخی خدمات پرانہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،محترمہ بے نظیر بھٹو جمہوری وسیاسی جدوجہد کی روشن علامت ہیں۔
منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سےجاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید محترمہ بے نظیربھٹوکی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ محترمہ بے نظیر بھٹو جمہوری وسیاسی جدوجہد کی روشن علامت ہیں جنہوں نے عوام کے حقوق کی جدوجہد میں جام شہادت نوش کیا ،27 دسمبر 2007 کا دن عوام کی ایک محبوب رہنما کی شہادت کا ناقابل فراموش دن ہے ۔
وزیراعظم نے کہا کہ اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی تمام عمر جہد مسلسل کی ولولہ انگیز داستان ہے ،ملک، عوام اور جمہوریت کے لئے محترمہ بے نظیر بھٹو کی تاریخی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،آئین کی سربلندی، آمریت کے خلاف ان کی پرعزم اور نڈر عوامی و سیاسی تحریک تاریخ کا قابل فخر اور سنہرا باب ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قائد محمد نوازشریف اور محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملک اور عوام کو میثاق جمہوریت کا تاریخی تحفہ دیا، ملک کی سیاست میں ایک نئے دور کا آغاز کیا ،میثاق جمہوریت ہمارے قائدین کی سیاسی بصیرت کا ایک تاریخی کارنامہ ہے جس سے پاکستان میں ایک نئے سیاسی کلچر اور روایت کا آغاز ہوا،محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے دہشت گردی کے خلاف جرأت مندانہ اور واضح موقف اختیار کیا ۔
وزیراعظم نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے آہنی عزم کا ثبوت ہے،محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملکی دفاع کی مضبوطی، آئینی اداروں کی تقویت اور سماجی فلاح و بہبود کے لئے انتھک خدمات انجام دیں۔وزیراعظم نے کہا کہ سابق صدر زرداری، بلاول بھٹو سمیت اہل خانہ اور شہید بے نظیر بھٹو کے تمام وابستگان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ،اللہ تعالیٰ شہید بے نظیر بھٹو سمیت تمام شہدا کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
مشہور خبریں۔
سپریم کورٹ کے ججز کا ساتھی جج کی مبینہ آڈیو لیک کے معاملے پر غور
?️ 19 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قانونی حلقوں میں دبے الفاظ میں جاری بات
فروری
عراق پر حملہ ظالمانہ تھا میرا مطلب یوکرین تھا: بش گاف
?️ 19 مئی 2022سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر جارج ڈبلیو بش جنہوں نے 2003
مئی
بائیڈن بھیڑ کی طرح ٹرمپ کا پیچھا کر رہا ہے: مشرق وسطی
?️ 30 مئی 2022سچ خبریں: برطانوی ویب سائٹ مڈل ایسٹ آئی نے اپنی ایک رپورٹ
مئی
شعیب اختر نے سوانح حیات پر مبنی فلم سے راہیں جدا کرلیں
?️ 22 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی کرکٹ کے سابق کھلاڑی اور فاسٹ باؤلر
جنوری
7 اکتوبر کا حملہ کس کی حمایت سے ہوا!؛ امریکی عہدہدار کی ہرزہ سرائی
?️ 28 مئی 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں سابق امریکی سفیر نکی ہیلی، جو آج
مئی
اقوام متحدہ کا سخت امتحان
?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کی اقوام
مئی
آئی ایم ایف کی ضرورت ڈالر کی کمی پورا کرنے کیلئے پڑتی ہے
?️ 25 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سوہنی دھرتی
نومبر
ترکی حکومت کا بی بی سی کے رپورٹر کو ملک بدر کرنے کا اعلان
?️ 28 مارچ 2025 سچ خبریں:ترکی میں حکومت مخالف مظاہروں کی کوریج کرنے والے بی
مارچ