?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی حکومت میں نیب کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی کارکردگی بہترین رہی، موجودہ حکومت مجرموں کی پشت پناہی نہیں کرتی اور نیب احتساب کے لیے مکمل طور پر آزاد ہے جس کے اچھے نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پغام میں کہا کہ موجودہ حکومت میں نیب کی کارکردگی بہترین رہی اور نیب نے 2018 سے 2020 تک 484 ارب روپے کی لوٹی دولت برآمد کی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مجرموں کی پشت پناہی نہیں کرتی اور نیب احتساب کے لیے مکمل طور پر آزاد ہے جس کے اچھے نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ( ن) کی 10 سال کی حکومت میں اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی کارکردگی میں واضح فرق ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے گزشتہ 31 ماہ میں 220 ارب روپے برآمد کیے۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کی 10 سالہ کارکردگی مایوس کن رہی تحریک انصاف کی حکومت میں 192 ارب روپے کی سرکاری اراضی واگزار کروائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے 10 سال میں دو ارب 60 کروڑ روپے کی زمین واگزار کروائی اینٹی کرپشن پنجاب نے 2 ارب 35 کروڑ روپے برآمد کیے اس کے مقابلے میں مسلم لیگ (ن )کے 10 سال میں 43 کروڑ روپے برآمد کیے گئے۔
مشہور خبریں۔
صدر مملکت ممنون حسین انتقال کر گئے
?️ 15 جولائی 2021کراچی(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی
جولائی
نیتن یاہو کے گھر پر ڈرون حملہ؛ خود کہاں تھے؟
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: دفتر وزیر اعظم صیہونی ریاست نے آج صبح ہونے والے
اکتوبر
پیپلزپارٹی کو وفاقی حکومت سے ایک اور دھچکا ملنے کا خدشہ
?️ 9 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پیپلزپارٹی کو وفاقی حکومت کی جانب سے
دسمبر
وائٹ ہاؤس میں ایران کے معاملات کا نگراں مقرر
?️ 23 اپریل 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے پیر کے روز المانیتور کے ساتھ ایک
اپریل
خطے میں بیروںی مداخلت ہرگز برداشت نہیں:ایرانی سپاہ پاسداران
?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:ایرانی سپاہ پاسداران کے سربراہ کا نے کہا کہ خطے میں
ستمبر
گوگل موبائل سرچ اب پہلے سے زیادہ بہتر
?️ 26 جنوری 2021گوگل کی جانب سے موبائل سرچ کے ویژول ری ڈیزائن کو متعارف کرانے کا
جنوری
داعش کا دوبارہ ابھرنا امریکہ کے لیے کیسا رہے گا؟امریکی سینیٹر کا اظہار خیال
?️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے کہا ہے کہ شام میں دہشت
دسمبر
انٹرنیٹ کے مسائل کے باوجود میں آئی ٹی برآمدات میں اضافہ
?️ 18 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) انٹرنیٹ کی بندش اور فائر والز جیسے
جنوری