وزیر اعظم کا امیر قطر سے رابطہ، اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قطر کے امیرشیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے دوحہ پراسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کی اور پاکستان کی جانب سے قطر سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر قطر سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیر اعظم نے اسرائیلی فورسز کی جانب سے دوحہ میں غیر قانونی اور وحشیانہ بمباری کی سخت الفاظ میں مذمت کی، جس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا نقصان اور شہری املاک کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے امیر قطر، قطری شاہی خاندان اور قطر کے عوام کے ساتھ گہری ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے اسرائیل کے اس حملے کو بزدلانہ اور قطری خود مختاری و علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ علاقائی امن و استحکام کے لیے شدید خطرہ ہے۔

انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان قطر کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے اور اس مشکل وقت میں امت مسلمہ کے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔

قطر کے امیر نے بھائی چارے اور اظہار یکجہتی پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ پاکستان اور قطر کے گہرے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

قبل ازیں، وزیراعظم شہباز شریف نے جاری بیان میں پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے دوحہ میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل نے گھناؤنے اور غیرقانونی اقدام سے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا، حملے سے معصوم شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا گیا۔

وزیراعظم نے قطر کے امیر، شاہی خاندان اور عوام کے ساتھ مشکل گھڑی میں ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے اس جارحیت کا کوئی جواز نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حملے، قطر کی علاقائی خودمختاری کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں، اسرائیلی گھناؤنے اقدام کے ذریعے علاقائی امن و استحکام متاثر ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے قطر میں فضائی حملہ کر کے سینئر رہنما خلیل الحیہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے اعلیٰ اسرائیلی حکام کے حوالے سے بتایا کہ قطر میں حماس کی قیادت پر حملہ کیا گیا ہے، جن میں خلیل الحیہ اور جابرین شامل ہیں۔

ادھر، حماس کے ایک ذرائع نے اسرائیل کے دوحہ میں حملوں کے حوالے سے قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کو بتایا کہ حملے کا نشانہ حماس کی مذاکراتی ٹیم تھی۔

یہ حملہ اُس وقت ہوا جب حماس کے مذاکرات کار امریکا کی جانب سے پیش کی گئی تازہ ترین جنگ بندی کی تجویز پر غور کرنے کے لیے ملاقات کر رہے تھے۔

مشہور خبریں۔

موبائل گیم کی ورلڈ چیمپئن شپ کا اعلان ہوگیا

?️ 18 اپریل 2021نیویارک( سچ خبریں) ’کال آف ڈیوٹی‘ نے کمپیوٹر اور اسمارٹ فون پر

عرب حکام نکاراگوا سے ہی کچھ سیکھ لیں

?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: نکاراگوا کی وزارت خارجہ نے فلسطین کی حمایت میں صہیونی

پی ٹی آئی پر پابندی سیاسی اور تاریخی غلطی ہوگی، شاہ محمود قریشی

?️ 1 دسمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین

مکھیوں‌ کی قدرتی صلاحیت سے متعلق ماہرین کی اہم تحقیق

?️ 16 اکتوبر 2021لندن (سچ خبریں) ماہرین نے مطالعے کے دوران اس بات کو تلاش

 صیہونی فوج کا 7 اکتوبر کی شکست کا باضابطہ اعتراف  

?️ 28 فروری 2025 سچ خبریں:صیہونی فوج نے 7 اکتوبر کے حملے میں اپنی ناکامی

اردن میں 27 ممالک کی فوجی مشقوں کا آغاز

?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:  اردن کی فوج نے آج اتوارکو امریکہ اور 25 دیگر

ایف بی آر کو1087 گاڑیوں کی خریداری کی اجازت ملنے کا انکشاف

?️ 27 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ کی جانب سے ایف بی

پنجاب حکومت گندم خریداری پرکوئی فیصلہ نہ کرسکی، کسانوں نے کل تک کی ڈیدلائن دیدی

?️ 28 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) پنجاب حکومت  گندم کی خریداری پر اب تک کوئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے