وزیر اعظم نے دنیا کے سب سے بڑے جنگل کا افتتاح کر دیا

وزیر اعظم نے دنیا کے سب سے بڑے جنگل کا افتتاح کر دیا

?️

لاہور(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نےسگیاں میں دنیا کے سب سے بڑے میاواکی جنگل کاافتتاح کردیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ  میاواکی کے پودے آلودگی کم کرنے کیلئے بہت اچھے ہیں، میاواکی جنگل اگانے پر سب کو مبارکباددیتاہوں میاواکی جنگل لاہور کیلئے بہت اہم ثابت ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سگیاں پہنچے ، جہاں‌ انھوں نے دنیا کے سب سے بڑے میاواکی جنگل کاافتتاح کیا ، اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، معاون خصوصی ملک امین اسلم بھی ان کے ہمراہ تھے۔

وزیراعظم عمران خان کو سگیاں میں میاواکی جنگل سےمتعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 100کنال پر محیط جنگل میں165000پودےلگائے جا رہے ہیں، میاواکی پودےعام جنگلات کی نسبت 10گنازیادہ رفتار سے بڑھتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے میاواکی جنگل کیلئے پودا بھی لگایا، اس موقع پر خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ لاہور پاکستان کا سب سے آلودہ شہر ہے، میاواکی جنگل لاہور کیلئے بہت اہم ثابت ہوں گے ، میاواکی جنگل اگانے پر سب کو مبارکباددیتاہوں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے سمندر اوپر چلاگیا ہے، پاکستان اپنی حیثیت سے زیادہ گلوبل وارننگ کیخلاف اقدامات کررہاہے، میاواکی کے پودے آلودگی کم کرنے کیلئے بہت اچھے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں 2013تک صرف 64کروڑ درخت اگائے گئے تھے ، ہم نے کےپی میں2013سے2018تک ایک ارب درخت لگائے، طالبعلموں سمیت سب کو ملک کے مستقبل کیلئے کوشش کرنی چاہیے۔وزیراعظم مزید کہنا تھا کہ ہر شہری کو کم از کم ایک پودہ لگانا چاہیے کیونکہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے زمین کےدرجہ حرارت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا۔

مشہور خبریں۔

زلنسکی نے ٹرمپ کے امن تجویز کی مخالفت کیوں کی ؟

?️ 23 اپریل 2025سچ خبریں: جرمن اخبار ڈی سایت کے مطابق، یوکرین کے صدر ولودیمیر

ٹرمپ کے ممکنہ دورہ چین پر بیجنگ کا ردعمل

?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں: ٹرمپ نے اپنے مشیروں کو بتایا ہے کہ وہ اپنی

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا حکومت سے ’ایکس‘ کی فوری بحالی کا مطالبہ

?️ 17 مارچ 2024سچ خبریں: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ

پنجاب کے 5 نئے اضلاع کو قومی و صوبائی اسمبلی کی 13 نشستیں ملیں گی

?️ 9 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ابتدائی حد بندی کے تحت گزشتہ سال پنجاب

قومی اسمبلی: 94 کھرب 15 ارب روپے کے ٹیکسز کے ساتھ مالی سال 24-2023 کا بجٹ منظور

?️ 25 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) آئی ایم ایف کے مطالبے پر ٹیکس کا ہدف

شام میں اسرائیلی حکومت کے خلاف ترکی کے محتاط موقف کی وجہ

?️ 6 اپریل 2025سچ خبریں: شام اور اس کی فوجی تنصیبات پر صیہونی حکومت کے

دشمن ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتا: فواد چوہدری

?️ 21 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ دشمن ہمارے

شیخ رشید کو نیب راولپنڈی نے طلب کر لیا

?️ 6 اکتوبر 2022راولپنڈی: (سچ خبریں) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو نیب راولپنڈی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے