?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ سے خطاب پر اپنے ردعمل میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم نے ایک مرتبہ پھر انتہائی جرات اور استدلال سے اقوام عالم کو آئینہ دکھایا ہے، اپنے خطاب میں انہوں نے دنیا میں بڑھتی ہوئی معاشی اورسماجی بے چینی کے اسباب کا احاطہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں افغان مسئلے کو درست سیاق وسباق میں دنیا کے سامنے رکھا، وزیر اعظم عمران خان دنیا کو انتہائی جرات سے یہ بھی بتایا کہ کس طرح سپر پاورز نے افغانستان میں کھیل کھیلے، افغان مجاہدین کے قیام اور طالبان کے اقتدار میں آنے تک کی داستان دنیا کے سامنے رکھی، موجودہ حالات میں افغانوں کو تنہا نا چھوڑنے کی اپیل وزیر اعظم عمران خان کی انسان دوست پہلو کی عکاس ہے، وزیر اعظم نے دنیا کو یہ بھی بتایا کہ کس طرح امریکا نے پاکستان کو دہشت گردی کے رحم وکرم پر اکیلا چھوڑ دیا انہوں نے دنیا کو باور کرایا کہ آج افغانستان میں حالات کا ذمہ دار پاکستان نہیں بلکہ امریکا اور دیگر ممالک ہیں، دنیا کو بتایا کہ پاکستان نے امریکا اور اتحادی افواج کا ساتھ دے کر بہت بھاری قیمت ادا کی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر دنیا کو مودی کے بھارت کا فاشسٹ چہرہ دکھایا ہے، مسئلہ کشمیراور بھارتی افواج کی سید علی گیلانی کی میت کی بے حرمتی کو دنیا کے سامنے رکھا، انہوں نے اقوام عالم کو باورکروانے کے کوشش کی ہے کہ کس طرح ہندوتوا نظریہ اقلیتوں کو کچل رہا ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے اقوام عالم کو یہ بھی بتایا کہ ترقی یافتہ ممالک غریب ملکوں کی لوٹی ہوئی دولت کو تحفظ دے رہے ہیں، امید ہے اقوام عالم وزیر اعظم عمران خان کے خطاب سے رہنمائی لے کر درست پالیسیاں بنائیں گے۔


مشہور خبریں۔
خیبرپختونخوا عمران خان کا ہے اور یہاں پر صرف ان ہی کی چلے گی، سہیل آفریدی
?️ 13 اکتوبر 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا
اکتوبر
27ویں ترمیم میں وفاق کی مضبوطی، ملکی مفاد اور گورننس بہتر بنانے کیلئے ہم سب نے مل کر کوشش کی، شہباز شریف
?️ 10 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ وفاق
نومبر
پینٹاگون کا اسرائیلی ٹینکر پر حملے کی تفصیلات ظاہر کرنے کا اعلان
?️ 12 اگست 2021سچ خبریں:پینٹاگون کا ایک عملہ جس نے امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات
اگست
کون ہوگا عراق کا نیا وزیر اعظم
?️ 9 دسمبر 2025سچ خبریں:ایک ماہر ذریعہ کے مطابق عراق میں وزیرِ اعظم کے انتخاب
دسمبر
ایران کے پاس صرف دو راستے ہیں:وائٹ ہاؤس
?️ 10 مارچ 2025 سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے ایران کی جانب سے امریکی دباؤ میں
مارچ
ہندوستانی حزب اللہ اسرائیلی سفیر کو قتل کرنا چاہتی تھی؛اسرائیل کا دعوی
?️ 1 فروری 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت نےکہا ہے کہ نئی دہلی میں اسرائیلی سفارتخانہ پر
فروری
اسماعیل ہنیہ کا قتل ایران کی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی
?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ ولید بن عبدالکریم الخریجی
اگست
چین مسئلہ فلسطین کے جامع اور پائیدار حل پر زور دیتا ہے
?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ میں چین کے نائب نمائندے نے مسئلہ فلسطین
مئی