?️
مکہ مکرمہ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری دینے عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ پہنچ گئے، وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ خاتون اوّل بشرہ بی بی اور حکومتی وفد کے دیگر افراد بھی موجود ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان پہلے مدینہ منورہ سے جدہ کے لیے روانہ ہوئے، جس کے بعد وزیراعظم جدہ ایئرپورٹ سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ روانہ ہوئے اور وزیر اعظم عمران خان عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ پہنچ گئے۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان روضہ رسول ﷺ پر حاضری دینے کے لیے مدینہ منورہ پہنچے ، جہاں گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے مدینہ منورہ آمد کے بعد روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی ، وزیراعظم عمران خان نے روضہ رسول پر افطار کی سعادت حاصل کی ، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر موجود پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے روضہ رسولﷺ پر حاضری دی تو وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے عمران خان کی روزہ رسول ﷺ کے پاس بیٹھے تصویر شیئر کی ، انہوں نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے اور آپ سب کے محبوب محمد ﷺ کے روضہ پر حاضری اور افطار کی برکتیں سمیٹتے ہوئے۔
وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ شیخ رشید، گورنر سندھ عمران اسماعیل ، گورنر خیبرپختونخوا اور دیگر وزرا وغیرہ موجود ہیں ، وزیراعظم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ افطار بھی کیا اور خصوصی دعائیں کیں۔
مشہور خبریں۔
امریکی جوہری آبدوزیں مطلوبہ مقام پر پہنچیں: ٹرمپ
?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، صدر امریکہ نے دعویٰ کیا ہے کہ دو
اگست
الشیبانی: اسرائیل شام کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے
?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: شام کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ نے ترک وزیر
اگست
غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کا مختصر جائزہ
?️ 2 جون 2024سچ خبریں: اس باخبر ذریعے نے بتایا کہ جنگ بندی کے معاہدے کے
جون
اسلام آباد:حسان نیازی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
?️ 21 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پولیس کی
مارچ
ہم چٹان کی طرح عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں:شیخ رشید
?️ 13 مارچ 2022(سچ خبریں)اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید
مارچ
بحیرہ احمر کے اتحاد کی مدد کے بارے میں چین کا امریکہ کو منہ توڑ جواب
?️ 22 دسمبر 2023سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعرات کو ہونے والی
دسمبر
میں نے ملک کیسے اور کب چھوڑا:بشار اسد کا بیان
?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں:شام کے سابق صدر بشار اسد کی طرف سے جاری ہونے
دسمبر
یوکرین کے لیے امریکی فوجی امداد کی نئی فہرست کی تفصیلات
?️ 16 ستمبر 2022سچ خبریں: جو بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے یوکرین کو ہتھیاروں کے
ستمبر