وزیر اعظم شہباز شریف کے وژن کے تحت لسٹڈ کمپنیوں کے لیے کاروبار دوست اصلاحات کو تیز کیا جا رہا ہے،ہارون اختر خان

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کی زیر صدارت ریگولیٹری ریفارمز کی ذیلی کمیٹی کا ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا، جس میں لسٹڈ کمپنیوں سے متعلق اصلاحاتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایس ای سی پی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کے نمائندگان بشمول اسکاٹ جیکب نے شرکت کی۔
کمیٹی نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے اصلاحات کی حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا اور پاکستان کی کمزور اسٹاک مارکیٹ کارکردگی، چھوٹے درجے کی لسٹڈ کمپنیوں کی محدود نوعیت اور جی ڈی پی میں کم شراکت پر تشویش کا اظہار کیا۔ہارون اختر خان نے اس موقع پر بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق ریگولیٹری نظام کو کاروبار دوست بنانے اور غیر ضروری پابندیوں کے خاتمے کے اقدامات کو تیز کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا وژن سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے،یہ وژن اب حقیقت میں ڈھل رہا ہے اور اصلاحات کے یہ اقدامات کاروبار اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اصلاحات کو عالمی معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے، جن کی بنیاد کم ضوابط اور اعلیٰ کارکردگی کے ماڈلز پر ہے تاکہ تعمیلی (کمپلائنس) نظام مضبوط ہو سکے اور کاروباری اداروں کو زیادہ لچک فراہم کی جا سکے۔
انہوں نے کہاکہ اصلاحات سے کاروباری اداروں پر تعمیلی دباؤ میں کمی آئے گی اور بہتر ریگولیٹری معیارات کے نفاذ میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ کم پابندیوں کے ساتھ عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہائی پرفارمنس ماڈلز اپنا کر ہم لسٹڈ کمپنیوں کے ساختی مسائل کا حل تلاش کر رہے ہیں۔ہارون اختر خان نے کہا کہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ریگولیٹری نظام کو سادہ اور مؤثر بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پائیدار معاشی ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اصلاحات نجی شعبے سے مشاورت کے ساتھ تیار کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق اصلاحاتی اقدامات پاکستان کے کیپٹل مارکیٹ فریم ورک کو مضبوط بنائیں گے، کارپوریٹ سیکٹر کی جدید تقاضوں سے ہم آہنگی پیدا کریں گے اور کاروبار کے لیے بہتر ماحول فراہم کریں گے۔

مشہور خبریں۔

کیا سعودی عرب اور فرانس کے ساتھ ہتھیار ڈالنے کے مذاکرات کی افواہیں جھوٹ ہیں؟

?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: بلومبرگ کی حالیہ رپورٹ کے بعد، جس میں فرانس اور

چین میں خوفناک زلزلے کے متاثرین کی تعداد

?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں: چین میں کئی زلزلے آئے جن میں سے سب سے

اسرائیلی پیسوں کے لیے ایران کی جاسوسی کرتے ہیں: عبرانی میڈیا

?️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں: واللا نیوز نے لکھا ہے کہ جائزوں سے پتہ چلتا

کراچی: مرتضیٰ وہاب نے ضمنی بلدیات انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

?️ 7 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں خالی بلدیاتی نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع

مصری تجزیہ کار: عرب دنیا کو ایران/اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے ایک بدمعاش اور مجرم ہے

?️ 15 جون 2025سچ خبریں: مصری تجزیہ نگاروں نے ایران پر صیہونی حکومت کے حملے

دہشتگردوں کو پسپا کرنے میں پولیس اور فوج کا نمایاں کردار ہے، وزیر داخلہ

?️ 8 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پمز اسپتال

میدان جنگ میں سعودی عرب کی شکست نے صنعا پر فضائی حملے تیز کر دیے

?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں:  المیادین ٹی وی کے نامہ نگار نے کہا کہ صنعا

مذاق میں ویڈیو بنا کر شیئر کی: حریم شاہ

?️ 13 جنوری 2022کراچی ( سچ خبریں) متنازع ٹک ٹاک اسٹار و اداکارہ حریم شاہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے