وزیر اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر دو روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اے پی پی‘ کے مطابق شہباز شریف 25 سے 27 نومبر تک سرکاری دورے کے دوران اعلیٰ سطح کے وفد کی قیادت کریں گے۔

دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق وزیر اعظم، استنبول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے لیے چار ملگیم کارویٹ جہازوں میں سے تیسرے جہاز ’پی این ایس خیبر‘ کا مشترکہ طور پر افتتاح کریں گے۔

روانگی سے قبل وزیراعظم نے ٹوئٹ میں کہا کہ تیسرے ملگیم کارویٹ جہاز کا افتتاح ترکیہ اور پاکستان کے درمیان گہرے دفاعی تعاون کی نمائندگی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ سطح کے رابطے ہماری شراکت داری کی امتیازی خصوصیات ہیں، صدر اردوان کی قیادت میں ہمارے دوطرفہ تعلقات اسٹریٹجک شراکت داری کے نئے دور میں داخل ہوگئے ہیں۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ دو روزہ دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف ترک تاجر برادری کے رہنماؤں سے بھی بات چیت کریں گے اور ملک کے شہری مرکز استنبول میں قیام کے دوران ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ بینک کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ اس کے بعد شہباز شریف اور رجب طیب اردوان دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ترکیہ اور پاکستان کے درمیان مشترکہ تعاون پر مبنی ملگیم پروجیکٹ پر 2018 میں ترکیہ کی سرکاری دفاعی کنٹریکٹر فرم ASFAT inc کے ساتھ دستخط کیے گئے تھے جس کے مطابق پاکستان نیوی، ترکیہ سے ملگیم کلاس کے چار جہاز حاصل کرے گی۔

ملگیم کے جہاز 99 میٹر لمبے ہیں، ان کی نقل مکانی کی صلاحیت 2400 ٹن ہے اور ان کی رفتار 29 ناٹیکل میل ہے، یہ اینٹی سب میرین جنگی فریگیٹس ہیں جنہیں ریڈار سے چھپایا جاسکتا ہے اور اس سے پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاک بحریہ کے لیے پہلے کارویٹ پی این ایس بابر کی لانچنگ تقریب اگست 2021 میں استنبول میں کی گئی تھی جبکہ دوسرے جہاز پی این ایس بدر کا سنگ بنیاد مئی 2022 میں کراچی میں رکھا گیا تھا۔

بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ پاک ۔ ترک اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور یہ شراکت داری مستقل بہتری کی جانب گامزن ہے۔

مشہور خبریں۔

ایمن خان سوشل میڈیا پر دوسری مقبول اداکارہ بن گئیں

?️ 9 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) خوبرو اور معروف اداکارہ ایمن خان کی مقبولیت میں

کیا یحییٰ السنوار ہتھیار ڈالیں گے؟

?️ 8 فروری 2024سچ خبریں:غزہ کے بارے میں پیرس اجلاس کے منصوبے اور قیدیوں کے

سندھ وزیر اعلی نے کورونا کے خطرے سے خبردار کر دیا

?️ 12 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان میں کورونا کی نئی قسم نے قدم رکھ لیا

یورپی یونین میں شمولیت کے لیے یوکرین کا وظیفہ ؟

?️ 29 مئی 2022سچ خبریں:   یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اتوار کو یوکرین سے

اسلامی انقلاب صیہونیت کا ایک غیر متوقع ڈراؤنا خواب تھا

?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: معروف امریکی صحافی مارک گلین نے 1357 میں اسلامی انقلاب

نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں وزیراعظم شہباز شریف کو کلین چٹ دے دی

?️ 20 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں

مڈ بجٹ رئیل می 12 متعارف

?️ 7 مارچ 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی رئیل می نے اپنی

یورپ کو اپنے سیاسی اور سیکورٹی تعلقات پر نظرثانی کرنا کیوں ضروری ہے؟

?️ 25 جنوری 2024سچ خبریں:برلن انسٹی ٹیوٹ فار گلوبل پبلک پالیسی کے ڈی سی اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے