?️
اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت کا نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے دوروں کی منسوخی میں بیرونی سازشوں کا پردہ چاک کرنے کا فیصلہ، وزیراعظم نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو دونوں ٹیموں کے دوروں کی منسوخی کے حقائق سامنے لانے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دوروں کی منسوخی سے متعلق حقائق سامنے لگانے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اس سلسلے میں سینئر وزرا سے مشاورت کی اور تمام حقائق سامنے لانے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم نے وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو حقائق سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد دونون وزرا جلد حقائق سے آگاہ کرنے کے لیے پریس کانفرنس کریں گے۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ حکومت نے دونوں ٹیموں کے دوروں کی منسوخی میں بیرونی سازشوں کا پردہ چاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں جعلی اکاؤنٹس سے ای میلز اور جعلی خبروں سمیت تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کی جانب سے سکیورٹی خدشات کو بہانہ بنا کر دورہ پاکستان کینسل کیئے جانے کے بعد ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اعلان کردہ قومی سکواڈ کے کھلاڑی اب نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے لیے اسلام آبادمیں موجود ہیں جہاں ان کی بدھ کے روز وزیراعظم عمران خان سے ملاقات متوقع ہے،ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی مصروفیات کومد نظر رکھتے ہوئے کھلاڑیوں کی ملاقات کے وقت کا تعین کیا جائے گا، اس ملاقات میں چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ بھی موجود ہوں گے اور وزیراعظم سے کھلاڑیوں کی اس ملاقات کا مقصد ان کا حوصلہ بڑھانا ہے۔
1992ء ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کپتان عمران خان اپنے تجربات سے آگاہ کریں گے اور نوجوان کھلاڑیوں کو ٹپس دیں گے۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی واپسی کے بعد کرکٹرز کے لیے نئی مصروفیت تلاش کرلی ہے۔ نیوزی لینڈ ٹیم کے سیریز کھیلنے سے انکار کے بعد پی سی بی نے بنگلا دیش اور سری لنکا کی ٹیموں کو بلانے کی کوشش کی تھی تاکہ ورلڈ کپ کی تیاریوں کا موقع مل سکے تاہم لاجسٹک مسائل کی وجہ سے یہ ٹورز ممکن نہیں ہوسکے۔
مشہور خبریں۔
الحشد الشعبی کے قیام کی نویں سالگرہ
?️ 13 جون 2023سچ خبریں:9 سال قبل آج کے دن داعش کے دہشت گردوں کے
جون
اگر میں الیکشن جیت گیا تو یوکرین کی جنگ فوراً روک دوں گا: ٹرمپ
?️ 23 جون 2024سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر
جون
عرب لیگ میں شام کی واپسی کیسے ہوئی؟
?️ 11 مئی 2023سچ خبریں:عرب لیگ میں شام کی نشست پر بشار الاسد کی جائز
مئی
شہریوں کے نام فرمائشی طور پر ’نو فلائی لسٹ‘ میں شامل نہ کیے جائیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
?️ 9 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے متعلقہ حکام کو ہدایت
مارچ
ہمارے باغی افغانستان میں حکومتی سرپرستی میں رہ رہے ہیں۔ سرفراز بگٹی
?️ 15 مئی 2025کوئٹہ (سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہمارے
مئی
فی الحال جنگجوؤں کو یوکرین بھیجنا صحیح طریقہ نہیں ہے: انگلینڈ
?️ 3 فروری 2023سچ خبریں:برطانوی وزیر دفاع بن والیس نے کہا کہ ملکی حکومت نے
فروری
عمران خان ملکی مفادات سے کھیلنے، آئین شکنی کرنے سے بھی نہیں ڈرتا، مریم اورنگزیب
?️ 18 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سابق
مارچ
عمران عباس فلم کی پیش کش کی بات کرنے پر سنجے لیلیٰ بھنسالی کے مشکور
?️ 1 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکار عمران عباس نے بھارتی فلم ساز سنجے لیلیٰ
مئی