🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم دشنبے میں شیڈول ایس سی او اجلاس میں شرکت کے علاوہ کئی اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔ خاص کر چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادی میر پوٹن کیساتھ وزیراعظم عمران خان کی ملاقاتیں طے کرلی گئی ہیں۔
عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی سائیڈ لائن پر چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر سے ملاقات کریں گے۔ جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی وزیراعظم کے ہمراہ دشنبے جائیں گے۔ اس سے قبل منگل کی شام کو وزیراعظم عمران خان اور روس کے صدر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، اس دوران افغانستان کی تازہ صورتحال، دوطرفہ تعلقات اور شنگھائی تعاون تنظیم میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر پیوٹن کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ، روسی صدر نے بھی وزیراعظم کو دورہ روس کی دعوت دی، دونوں رہنماؤں کے درمیان کچھ ہی دنوں میں دوسرا رابطہ ہے۔
دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عالمی برادری کو افغانستان کی عوام کو اہم موڑ پر تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے، افغانستان کو امداد دینے اور معاشی بحران سے بچانے کی ضرورت ہے۔ اسی طرح وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر پیوٹن نے پاک روس مجموعی تعلقات کو مضبوط کرنے اور مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔ وزیراعظم نے پاکستان گیس اسٹریم پائپ لائن منصوبے کو جلد عملی جامہ پہنانے کا عزم کیا، عمران خان نے کہا کہ تجارت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرنا ہوگا۔
مشہور خبریں۔
امریکہ فوجیوں کے لئے ایک اور درد سر
🗓️ 30 جولائی 2023سچ خبریں:امریکی انٹیلی جنس حکام نے چینی مالویئر کی نشاندہی کی ہے
جولائی
چینی فوج زیادہ جارح اور خطرناک ہو گئی ہے:امریکی عہدہ دار
🗓️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی مسلح افواج کے سربراہ نے مشرقی ایشیا کے دورے کے
جولائی
حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان
🗓️ 8 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں
اپریل
کیا صیہونی غزہ والوں کو نقل مکانی پر مجبور کر سکیں گے؟
🗓️ 10 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر خزانہ نے غزہ کے باشندوں کے خلاف اپنے
جنوری
تل ابیب کے جرائم کے خلاف عرب ممالک کی 400 دن کی ذلت آمیز خاموشی
🗓️ 10 نومبر 2024سچ خبریں: غزہ میں شہری دفاع کی تنظیم کے ترجمان محمود بصل
نومبر
سعودی حکام کا صیہونی نامہ نگار کے مکہ میں داخل ہونے کا اعتراف
🗓️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:سعودی عرب نے سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر احتجاج کے
جولائی
غزہ میں 6 اسرائیلی قیدیوں کی لاشوں کی دریافت
🗓️ 29 اگست 2024سچ خبریں: عبرانی زبان بولنے والے ذرائع نے اعلان کیا کہ اسرائیلی فوج
اگست
جنین پر صہیونیوں کا خونی حملہ : 2 فلسطینی شہید اور 6 زخمی
🗓️ 14 اپریل 2022سچ خبریں: آج صبح دو فلسطینیوں کو گولی مار کر شہید اور
اپریل