🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے بھی سی پیک منصوبوں پر کام کی سست رفتاری کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کے باعث سی پیک میں کچھ مسئلے آئے لیکن اب سی پیک پر تیزی سے کام جاری ہے۔ملک میں پیسہ آئے گا اور قرض دینے کے قابل ہو سکیں گے۔
سندھ کے شہر مٹیاری سے لاہور تک 886 کلومیٹر طویل 600 کے وی کی بجلی کی نئی ٹرانسمیشن لائن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن اسٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ٹرانسمیشن لائن پرانی ہوگئی ہیں، لائن لاسز زیادہ ہیں، جس کی وجہ سے بجلی ہوتے ہوئے بھی بجلی نہیں بچا سکتے، لائن لاسز بڑھنے سے بوجھ عوام پر پڑتا ہے، نئے منصوبے سے بجلی کی بچت ہوگی، پروجیکٹ مکمل کرنے والوں کو مبارک باد دیتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث سی پیک میں کچھ مسئلے آئے لیکن اب سی پیک کی رفتار انشاء اللّٰہ تیز ہوگی، ملک میں پیسہ آئے گا تو قرض دینے کے قابل ہوسکیں گے، مہنگائی میں کمی آئے گی۔عمران خان نے کہا کہ کورونا کے باعث ساری دنیا میں کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتیں بڑھی ہیں، ملک میں ویکسین لگتی جارہی ہے، کورونا کا خوف کم ہوتا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کے شعبے میں پرانی ٹرانسمیشن لائنوں پر 17 فیصد لائن لاسز ہیں، اس منصوبے میں لائن لاسز 4 فیصد ہیں، جبکہ ایک فیصد لائن لاسز سے ملک کو کئی اربوں کا نقصان ہوتا ہے، ہم بجلی کے لائن لاسز بچائیں گے۔
مشہور خبریں۔
خاشقجی کے قتل کے بعد بن سلمان کا پہلے مغربی ملک کا دورہ
🗓️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد سعودی عرب کے
جولائی
سندھ میں اسی ماہ سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان
🗓️ 14 جون 2021کراچی(سچ خبریں) سندھ میں اسی ماہ سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان
جون
آئی ایم ایف نے حکومت سے 5 اشیائے ضروریہ پر سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کیا
🗓️ 29 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت
ستمبر
وزیراعظم کا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینے کا حکم
🗓️ 30 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے سینیئر جج
مارچ
26 سال بعد بی بی سی کی مکاری کا انکشاف
🗓️ 20 مئی 2021سچ خبریں:ایک مطالعے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ برطانوی شاہی
مئی
دنیا بھر میں صیہونی سفارتی مراکز میں الرٹ جاری
🗓️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: دمشق پر دہشت گردانہ حملے کے بعد مقبوضہ فلسطین کے
اپریل
کیا شکست کی صورت میں اردوغان آسانی سے پیچھے ہٹ جائیں گے؟
🗓️ 5 مئی 2023سچ خبریں:ترکی کے حساس ترین انتخابات میں 10 دن سے بھی کم
مئی
غزہ میں لوگوں کے رہنے کے لیے کوئی جگہ نہیں، انہیں منتقل ہونا چاہیے: ٹرمپ
🗓️ 6 فروری 2025سچ خبریں: بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات سے قبل اپنے ریمارکس میں
فروری