وزیر اعظم آج لاہور کا دورہ کریں گے

وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور روانہ ہوں گے، لاہورمیں وزیر اعلی پنجاب اور گورنر پنجاب سے ان کی ملاقات ہوگی۔  ہیلتھ کارڈ سے متعلق تقریب سے خطاب کریں گے ہیلتھ کارڈ سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ مارچ تک پنجاب کے تمام خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ دیدیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے ، دورے کے دوران وزیر اعظم سے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار ون آن ون ملاقات کریں گے جبکہ گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور سے بھی وزیر اعظم کی ملاقات ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم ہیلتھ کارڈ سے متعلق تقریب سے خطاب کریں گے جبکہ میڈکل کالجز، یونیورسٹیزکےوی سیزاور پرنسپلزسے بھی ملاقات کریں گے۔

یاد رہے دو روز قبل وزیراعظم عمران خان نے میانوالی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا 5سال مکمل ہونگے تومیانوالی میں تاریخی ترقی ہوچکی ہوگی، میانوالی کےعوام ہمیشہ میرےساتھ چلے ہیں، وعدہ کیاتھا موقع ملا تو میانوالی کے لوگوں کے احسان کابدلہ اپنی کارکردگی سے چکاؤں گا۔

ہیلتھ کارڈ سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ مارچ تک پنجاب کے تمام خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ دیدیں گے، سرکاری اورنجی اسپتالوں میں 10لاکھ روپے تک کا مفت علاج ہوسکے گا، غریب خاندان میں بیماری ہوتوخاندان قرض لےکرعلاج کراتاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بڑےڈاکوؤں سےڈیل کرنےوالی قوم تباہ ہوجاتی ہے، ہرمہذب معاشرہ چوروں کوجیلوں میں ڈالتاہے ان سے ڈیل نہیں کرتا، مدینہ کی ریاست کے اصولوں پربنی مسلمان قوم نےحکمرانی کی، ہم پاکستان کواٹھائیں گےاور ایک عظیم قوم بنائیں گے۔

مشہور خبریں۔

لاہور ہائیکورٹ کا پولیس کو 26 اکتوبر تک شیخ رشید کی بازیابی کا حکم

?️ 19 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے پولیس کو گزشتہ ماہ

چین نے نیٹو ممالک پر بڑا الزام عائد کرتے ہوئے دنیا کے لیئے بڑا خطرہ قرار دے دیا

?️ 15 جون 2021بیجنگ (سچ خبریں) چین نے نیٹو ممالک پر بڑا الزام عائد کرتے

طالبان کی غزہ پر صیہونی وحشیانہ حملوں کی مذمت

?️ 7 اگست 2022سچ خبریں:طالبان نے غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے

جی 7 اجلاس کے بعد چین اور انگلینڈ کے درمیان سرد تعلقات

?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:جرمنی کے این ٹی وی نے اپنے ایک مضمون میں لکھا

میری ٹائم پیٹرول جیٹ ایئر کرافٹ کو پاک بحریہ کے فضائی بیڑے میں شامل کرلیا گیا

?️ 2 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پہلے جدید میری ٹائم پیٹرول جیٹ ایئر کرافٹ کو

حماس کا شام کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کا اعلان

?️ 22 اکتوبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے شام کی

واٹس ایپ پر ناپسندیدہ پیغامات سے چھٹکارا حاصل کرنا ممکن

?️ 13 فروری 2024کیلیفورنیا:   (سچ خبریں) ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے یورپی یونین کی جانب سے

صیہونی حکومت کی ایٹمی تنصیبات پر قطر کا اعتراض

?️ 10 مارچ 2025سچ خبریں: الٹرا آرتھوڈوکس میڈیا کے مطابق، قطر کی وزارت خارجہ نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے