?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سول سروس کو جدید ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی عوامی خدمت کے معیار سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور اس کی فعالیت میں بہتری کے لیے اس کی بحالی پر زور دیا ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سول سروس اصلاحات سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ سول سروس مختلف وزارتوں اور شعبوں میں حکومت کی پالیسیوں پر عمل درآمد اور کارکردگی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سول سروس کی جامع اور مؤثر اصلاحات حکومت کی ترجیح ہے، اور ہدایت دی کہ سول سروس کی انتظامی اور ادارہ جاتی اصلاحات میں عوامی نمائندوں اور سرکاری افسران کی رائے شامل کی جائے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے وزیر اعظم کو مجوزہ سول سروس اصلاحات پر بریفنگ دی، انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام میں بھرتی، ترقی، تربیت اور سرکاری افسران کی صلاحیتوں میں اضافے کے حوالے سے بہتری کی گنجائش موجود ہے۔
طلبہ کے لیے ای بائیکس
وزیر اعظم نے الیکٹرک گاڑیوں (ای ویز) پر ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینے کا عمل ایندھن پر خرچ ہونے والے قیمتی زرمبادلہ کی بچت، ماحولیاتی تحفظ کی کوششوں میں مدد اور مقامی صنعت کی ترقی کا باعث بنے گا۔
انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ عام شہریوں کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کو قابل رسائی بنانے کے لیے ایک جامع عملی منصوبہ تیار کیا جائے، وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ وفاقی حکومت تمام تعلیمی بورڈز بشمول فیڈرل بورڈ میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو ای بائیکس فراہم کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ بے روزگار افراد کو ترجیحی بنیادوں پر الیکٹرک رکشے اور لوڈر فراہم کیے جائیں گے، انہوں نے شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ای ویز کی تقسیم اور حکومت کے معاونتی نظام کے پورے عمل کی تھرڈ پارٹی ویریفکیشن کروانے کی ہدایت بھی کی۔
شہباز شریف نے عوام کو الیکٹرک گاڑیوں کے حصول کے لیے حکومت کی معاونت پر مبنی پروگراموں سے آگاہ کرنے کے لیے ایک آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت بھی کی۔
اجلاس کو الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیوں کی موجودہ صورتحال اور حکومت کی جانب سے ان کی عوام تک رسائی کے لیے فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت الیکٹرک بائیکس، رکشوں اور لوڈرز کی آسان شرائط پر، کم لاگت قرضوں کے ذریعے فراہمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے، حکومت کی معاونت سے ایک لاکھ سے زائد الیکٹرک بائیکس اور 3 لاکھ سے زائد لوڈرز عوام کو آسان قرضوں اور کم قیمتوں پر فراہم کیے جائیں گے۔
اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ اس اسکیم کے تحت انٹرمیڈیٹ سطح پر اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو مفت الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی، جب کہ خواتین کے لیے 25 فیصد کا خصوصی کوٹہ مختص ہے، باقی کوٹہ آبادی کے تناسب سے صوبوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جس پر وزیر اعظم نے بلوچستان کا کوٹہ 10 فیصد تک بڑھانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ اس اسکیم کی بدولت ملک میں 4 نئی بیٹری بنانے والی کمپنیاں کام کا آغاز کر رہی ہیں۔
مشہور خبریں۔
چینی فوج زیادہ جارح اور خطرناک ہو گئی ہے:امریکی عہدہ دار
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی مسلح افواج کے سربراہ نے مشرقی ایشیا کے دورے کے
جولائی
عمران خان اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ریفرنس میں 14، 14 سال قید کی سزا
?️ 31 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور
جنوری
ٹرمپ کے پروپیگنڈے پر طالبان کا ردعمل
?️ 12 فروری 2024سچ خبریں:طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ غیر
فروری
پاکستان اور روس کے درمیان گیس پائپ لائن پر دستخط ہو گئے
?️ 16 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان اورروس کے درمیان کراچی
جولائی
یمن کے نہتے عوام کے خلاف سعودی اتحاد کی نئی بربریت
?️ 23 نومبر 2021سچ خبریں: سعودی حکومت کے ٹیلی ویژن نے یمنی دارالحکومت صنعا کے علاقوں
نومبر
بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 7 عسکریت پسند مارے گئے
?️ 13 مئی 2023بلوچستان:(سچ خبریں) بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے علیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں 7
مئی
کیا ٹرمپ ہیریس کو مکمل طور پر شکست دے پائیں گے؟
?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کی نائب
جولائی
روس کا 27 یوکرینی ڈرون اور 2 میزائل تباہ کرنے کا دعوی
?️ 24 نومبر 2024سچ خبریں:روس کے مقامی حکام نے اعلان کیا ہے کہ کورسک کے
نومبر