🗓️
بلوچستان(سچ خبریں) آپریشن کا آغاز دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع پر شروع کیا گیا جنوبی وزیرستان کے علاقے عثمان منزہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران پاک فوج کے 7 جوان شہید اور 5 دہشت گرد مارے گئے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کیے گئے آپریشن کا آغاز دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع پر ہوا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے اور 7 فوجی شہید ہوگئے۔
بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
رواں ماہ کے اوائل میں کوئٹہ کے مستونگ روڈ پر ایک چیک پوسٹ کے قریب خودکش حملے میں فرنٹیئر کور کے کم از کم چار اہلکار شہید اور 18 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔گزشتہ ہفتے شمالی وزیرستان میں دیسی ساختہ بم دھماکے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے تھے۔آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ سیکیورٹی فورسز دوسلی میں کلیئرنس آپریشن کر رہی تھیں کہ آئی ای ڈی پھٹ گیا۔
اگست میں بلوچستان کے ضلع زیارت میں لیویز اہلکاروں کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے تین لیویز اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔
مشہور خبریں۔
ہیرس کی ایران سے اپیل
🗓️ 28 اکتوبر 2024سچ خبریں:امریکی نائب صدر نے ایران پر صہیونی جارحیت کے حوالے سے
اکتوبر
اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے بارے میں قطر کا بیان
🗓️ 2 جون 2021سچ خبریں:قطری وزارت خارجہ کی ترجمان نے حماس اور امریکہ کے مابین
جون
شام میں داعشیوں کی سرپرستی کون کر رہا ہے؟
🗓️ 10 جولائی 2023سچ خبریں:پیچھے مڑ کر دیکھا جائے تو ہم دیکھتے ہیں کہ امریکی،
جولائی
یونیورسٹی سے نکالے جانے والے طلباء نے رات بھر احتجاج کیا
🗓️ 29 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) بتایا گیا ہےکہ پنجاب یونیورسٹی ہوسٹلوں میں غیر قانونی
نومبر
کیا ہیگ کی عدالت نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرے گی؟
🗓️ 21 مئی 2024سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے اعلان کیا
مئی
ملک بھر میں مزید 118 مریض کورونا سے جنگ ہار گئے
🗓️ 31 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر کا قہر
اگست
ہیلی کا میرے سے کیا مقابلہ: ٹرمپ
🗓️ 13 مئی 2024سچ خبریں: ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل نامی اپنے نیوز سوشل نیٹ ورک
مئی
عراق اور شام میں امریکی ہتھیاروں کی چوری
🗓️ 28 نومبر 2023سچ خبریں:امریکی آن لائن میڈیا انٹرسیپٹ کے مطابق امریکی فوج کی تحقیقات
نومبر