وزیردفاع پرویز خٹک کا بڑا بیان، کہا میں جب چاہوں عمران خان کی حکومت کو ختم کرسکتا ہوں

وزیردفاع پرویز خٹک کا بڑا بیان، کہا میں جب چاہوں عمران خان کی حکومت کو ختم کرسکتا ہوں

?️

خیبرپختونخوا(سچ خبریں) وزیردفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ چاہیں تو عمران خان کی حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی تاہم عمران خان کے ان پر کافی احسانات ہیں۔

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں اپنے آبائی علاقے مانکی شریف میں ہفتے کو ایک اجتماع سے خطاب میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ میں جسے چاہوں اونچائی پر لے جاتا ہوں اور جسے چاہوں صفر کرتا ہوں اور یہ میری محنت کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں پورے ملک سے مقابلہ کر رہا ہوں اور اگر میں کچھ گڑ بڑ کروں تو عمران خان کی حکومت ایک دن بھی نہ چلے لیکن عمران خان کے مجھ پر احسانات ہیں۔

اپنے خطاب میں پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ حکومتی اراکین کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کو بھی میں سنبھالتا ہوں اور سب ہی میری عزت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ نوشہرہ کے حلقے پی کے 63 میں 19 فروری کو ضمنی انتخابات ہورہے ہیں اور ایسے میں پرویز خٹک اور ان کے بھائی صوبائی وزیر لیاقت خٹک کے درمیان اختلافات کی خبریں زبان زد عام ہیں۔

دوسری جانب اپنے اس بیان کے بعد پرویز خٹک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک طرح کی وضاحتی ٹوئٹ بھی کی۔

اپنی ٹوئٹ میں پرویز خٹک نے لکھا کہ نوشہرہ میں میرے گاؤں کے مقامی لوگوں سے خطاب میں واضح ذکر کیا کہ میں عمران خان کا مخلص اور احسان مند ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوششوں اور عمران خان کی حمایت سے ہم ہر علاقے میں کامیاب ہیں اور ہم ضمنی انتخاب کے لیے ہمارے حمایت یافتہ اُمیدواروں کے مقابلے میں کھڑے ہونے والی تمام اپوزیشن جماعتوں کو شکست دیں گے۔

خیال رہے کہ پرویز خٹک موجودہ دور حکومت کے آغاز سے ہی وزیر دفاع کے منصب پر فرائض انجام دے رہے ہیں اور یہ ان کچھ وزرا میں شامل ہیں جن کا عمران خان کی حکومت کے دوران قلمدان تبدیل نہیں ہوا۔

پرویز خٹک اس سے قبل بھی پاکستان تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا حکومت کا حصہ رہے ہیں اور انہوں نے صوبے کے وزیراعلیٰ کے طور پر بھی فرائض انجام دیے۔

تحریک انصاف کے سینئر رہنما پرویز خٹک جولائی 2018 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ 25 (نوشہرہ ون) سے رکن منتخب ہوئے تھے۔

مشہور خبریں۔

46 فیصد امریکیوں ٹرمپ کی کارکردگی سے ناخوش

?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں: Reuters Ipsos کے ایک نئے پول سے پتہ چلتا ہے

اگست میں پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان

?️ 29 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں یکم اگست سے پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا

امریکی بحری جہازوں کے ساتھ IRGC بحریہ کے تصادم کی تفصیلات

?️ 3 نومبر 2021سچ خبریں: پاسداران انقلاب اسلامی کی بہادر بحریہ کے خلاف بروقت اور مستند

غزہ میں نسل کشی امریکی سرپرستی میں ہو رہی ہے:فلسطین لبریشن فرنٹ

?️ 2 جون 2025سچ خبریں:فلسطین لبریشن فرنٹ نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کے

سپریم کورٹ کے فیصلے پر وزیر اعظم کا رد عمل

?️ 14 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے

470 خونریز دن؛ صیہونی حکومت نے جرائم اور قتل و غارت میں کون سے عالمی ریکارڈز قائم کیے؟

?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ کی جنگ کے اہم نتائج میں انسانی، طبی، تعلیمی، اور

فردوس عاشق نے پی ڈی ایم کو ڈکیت موومنٹ قرار دے دیا

?️ 31 مئی 2021لاہور (سچ خبریں)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کاکہنا

وزیر اعظم کا ڈاکٹر عبد القدیر کے انتقال پر اظہار افسوس اور اہلخانہ کو تعزیت

?️ 10 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے