وزیردفاع خواجہ آصف کی عمران خان پر تنقید، قومی و عالمی مسائل پر خاموشی پر سوالات اٹھا دیے

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، خطے اور دنیا میں کئی واقعات بانی کے اقتدار کے بعد ہوئے ہیں، غزہ پر قیامت خیز مظالم، پاک بھارت جنگ میں ہماری تاریخی فتح شامل ہے، ہولناک سیلاب، دہشتگردی کیخلاف جنگ اور اب قطر پر اسرائیل کا حملہ شامل ہے۔

خواجہ آصف کا کہناتھا کہ ‏ان تمام واقعات کے دوران یا بعدبانی کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کوئی ذکر سنا ہو تو ضرور بتائیں، ہاں یہ ضرور سنا پڑھا ہو گا،دیسی مرغی کھانے کو نہیں ملتی،قید میں تنہائی ہے، ورزش کا سامان نہیں، ٹریڈ مل میسر نہیں،فلاں سے ملاقات نہیں ہو رہی، سیاسی ورکرز سے ملاقات نہیں، بیگم سے ملاقات نہیں، فلاں کے ساتھ یہ وہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چلو یہ ساری باتیں کر لو لیکن کبھی کبھی ملک وملت کے مسائل پر تھوڑی بات کر لو، قوم اور ہم وطنوں کی خوشیوں اور غم میں شریک ہو جایا کرو، امت مسلمہ کے لیڈر ہونے کا دعویٰ ہے، فلسطین میں ظلم پر مذمت کردو، سیلاب کی تباہیوں پر دکھ کا اظہار کردو،شہیدوں کیلئے دعائیہ کلمات ہی کہہ دو، اگر کوئی قائدانہ کوالٹی ہے تو اس کا اظہار کرو۔

مشہور خبریں۔

جانی اور مالی قربانیوں کی بدولت دہشتگردی کا خاتمہ ہوا: اسد قیصر

?️ 26 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہا ہے کہ

مریم نواز سے اب کبھی ملاقات نہیں کروں گا، گورنر پنجاب

?️ 23 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مسلم

کورونا جانے والا نہیں،کسی نہ کسی شکل میں ظاہر ہوتا رہے گا؛عالمی ادارہ صحت

?️ 20 جنوری 2022سچ خبریں:عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے اپنے ایک تازہ ترین بیان

مقدمات کا فیصلہ آئین کی بنیاد پر ہوتا ہے قانونی اور آئینی پوزیشن یہ ہی ہے۔ وزیر قانون

?️ 27 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اوزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے

اپنی مشکلات کی پرواہ نہ کرتے ہوئے فلسطین کی حمایت میں سڑکوں پر

?️ 7 مئی 2021سچ خبریں:شام کے عوام نے عالمی یوم القدس کے موقع پر آج

پاکستان کے تمام قومی و صوبائی حلقوں کی فہرست جاری

?️ 6 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے

یمنی مسلح افواج کا امریکی ڈرون MQ-9 کو مار گرانے کا اعلان

?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں:یمنی مسلح افواج نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ

صہیونی فوج کے اڈے میں دراندازی

?️ 21 مارچ 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے اسرائیلی فوج کے ترجمان کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے