وزیرداخلہ نے پی ٹی آئی کے گزشتہ روز کے اجتماعات میں حاضرین کی تعداد شیئر کردی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے رحیم یار خان جلسے کے موقع پر ملک بھر میں ہونے والے پی ٹی آئی کے اجتماعات میں شریک کارکنوں کی تعداد ٹوئٹر پر پوسٹ کردی جس کے مطابق سب سے زیادہ لوگ فیصل آباد سے نکلے ہیں۔ 

جیو نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا تھاکہ 24 ستمبر کو رحیم یار خان جلسے میں تحریک شروع کریں گے اور گھروں سے نکلنے کی کال دیں گے۔وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے عمران خان کے رحیم یار خان جلسے کے موقع پر ملک بھر میں ہونے والے پی ٹی آئی کے اجتماعات میں کارکنوں کی تعداد ٹوئٹر پر پوسٹ کردی اور کہاکہ عمران خان کہتے تھے ہفتے کی تیاری اورتعداد  دیکھ کر اسلام آباد کی کال دوں گا۔

انہوں نے ملک بھر میں اجتماعات میں کارکنوں کی تعداد پر طنز کیا کہ ’اپنی تیاری کا حال آج کے اعداد شمار کی زبانی ملاحظہ فرمائیں‘۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ 25 مئی کے بعد اگر آپ کی ٹائیگر فورس کی یہی تیاری ہے تو مجھے افسوس ہماری تیاری تو بیکار چلی جائے گی، آپ کی مقبولیت بھی ایک ڈھکوسلا ہے،  فہرست کے مطابق اسلام آباد میں  250 افراد نکلے جبکہ کراچی اور لاہور میں شرکا کی زیادہ سے زیادہ تعداد 300 تھی۔

کپتان صاحب؛ تم کہتے تھے کہ ہفتے کی تیاری اور Strength دیکھ کر اسلام آباد کی کال دونگا۔ اپنی تیاری کا حال آج کےاعداد شمار کی زبانی ملاحظہ فرمائیں- 25 مئی کے بعد اگر آپ کی ٹائیگر فورس کی یہی تیاری ہے تو مجھے افسوس ہماری تیاری تو بیکار چلی جائیگی۔ آپکی مقبولیت بھی ایک ڈھکوسلہ ہے۔

فیصل آباد میں 500، پشاور میں 150 کے قریب لوگ تھے، راولپنڈی میں شرکا کی زیادہ سے زیادہ تعداد 25 تھی، گوجرانوالا میں 300 اور جہلم میں 150 لوگ تھے۔

مشہور خبریں۔

کابل میں دہشت گردانہ حملوں پر پاکستان کا شدید ردعمل

?️ 3 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے کابل میں دہشت گرد حملوں پر

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا اپوزیشن کیخلاف درخواستوں پر ریفرنس ختم کرنے کا فیصلہ

?️ 18 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے

امریکہ کی طرف سے تائیوان کو 1.1 بلین ڈالر کے ہتھیارکی فروخت کی منظوری

?️ 3 ستمبر 2022سچ خبریں:   امریکی محکمہ خارجہ نے تائیوان کو 1.1 بلین ڈالر مالیت

کیا صیہونی غزہ جنگ میں اپنے مقاصد حاصل کر سکتے ہیں؟ صیہونی فوج کیا کہتی ہے؟

?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی مسلح افواج کے سربراہ نے دعویٰ کیا کہ غزہ

سعودی عرب میں غیر ملکی سرمایہ کاری

?️ 22 اگست 2023سچ خبریں:سعودی عرب میں ترقی کے عمل کا براہ راست تعلق بادشاہ

ٹک ٹاک میں سیکیورٹی چیک اپ کا فیچر پیش

?️ 21 مارچ 2025سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے اکاؤنٹ کی

کیا اسرائیل کو غزہ میں فتح ہوئی ہے؟صیہونی میڈیا کی زبانی

?️ 11 اپریل 2024سچ خبریں: ایک صہیونی اخبار نے اعتراف کیا کہ صہیونی غزہ میں

حکومت نے رمضان المبارک میں مساجد کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے: مولانا طاہر اشرفی

?️ 31 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے