?️
لاہور:(سچ خبریں)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے ویسٹ ٹو انرجی پاور پلانٹ لگانے کے منصوبے کے امور جلد طے کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ سے جرمن کمپنی کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں وفد نے پنجاب میں ماحول دوست ویسٹ ٹو انرجی پاور پلانٹ پراجیکٹ لگانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
ہر سطح پر شفاف طریقے سے کام ہوگا. ملاقات میں چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ گرین فیلڈ پاور پلانٹ سے پنجاب کو سستی بجلی ملے گی، جرمن کمپنی کے ساتھ پراجیکٹ پرعملدرآمد کے لئے باقاعدہ ایم او یو پر دستخط کیے جائیں گے اور پراجیکٹ کے خدوخال کو جلد حتمی شکل دی جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت دی کہ تمام متعلقہ محکمے ایم او یو کیلئے تیز رفتاری سے امور طے کریں، ہر سطح پر شفاف طریقے سے کام ہوگا۔
موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ماحول دوست پاور پلانٹ لگانا وقت کا تقاضا ہے. انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں ماحول دوست پاور پلانٹ لگانا وقت کا تقاضا ہے، اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے میں بھی مدد ملے گی۔
پنجاب میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری ہوگی. پنجاب میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری ہوگی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، کوڑا کرکٹ کو تلف کرنے کے مسئلے سے بھی نجات ملے گی، منصوبے کے پیپر ورک میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔
دوسری جانب وفد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں کوڑا کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کاپلانٹ لگانا چاہتے ہیں، پلانٹ لگانے کے منصوبے میں اربن کی سرمایہ کاری کریں گے، 5ہزار لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
وفد میں جرمن کمپنی کے عہدیدارکرسٹن ور دیگر شامل تھے جبکہ رکن پنجاب اسمبلی ساجد خان بھٹی، تنویر شاہ،محمدجبار، مشتاق گوندل، محمد آصف، محمدحسان بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اس کے علاوہ ملاقات میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، سیکرٹری توانائی، ایڈیشنل سیکرٹری صنعت، سپیشل سیکرٹریز وزیراعلیٰ آفس بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ جرمن کمپنی دنیا کے 6مختلف ممالک میں گرین فیلڈ پاور پلانٹ لگا چکی ہے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی قومی سلامتی سروس کی نظر میں سید حسن نصراللہ
?️ 19 اگست 2023سچ خبریں: ایک صیہونی سکیورٹی عہدیدار نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں
اگست
غزہ اور مغربی پٹی کے بارے میں انتہاپسند صیہونی وزیر کے خواب
?️ 19 جون 2024سچ خبریں: ایک انتہاپسند صیہونی وزیر نے غزہ کی پٹی اور شمالی
جون
امریکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے میں پہلے نمبر پر ہے:شام
?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ نے اپنے ملک میں امریکی پالیسیوں پر
جنوری
اقوام متحدہ کا 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کے خلاف جدوجہد کا دن مقرر کرنے کا اعلان
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک بل پاس کیا گیا
مارچ
پنجاب: سی ٹی ڈی کی تونسہ میں کارروائی، فتنۃ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ، بارود برآمد
?️ 5 جولائی 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کے شہر تونسہ میں دہشت گردی کا بڑا
جولائی
شاباک چیف کی استعفے کے لیے 4 شرطیں
?️ 6 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیلی خفیہ ایجنسی شاباک کے سربراہ رونین بار نے اپنے
مارچ
سینیٹ میں اپوزیشن کا شدید احتجاج، پی ٹی آئی کے 3 سینیٹرز کی رکنیت معطل
?️ 18 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ میں اپوزیشن نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان
فروری
آزاد کشمیر الیکشن کے لئے پی ٹی آئی اپنے امیدواروں کی لسٹ جاری کر دی
?️ 30 مئی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیراسمبلی
مئی