?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے ساتھ تلخ کلامی کے بعد صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر دریشک نے استعفیٰ دے دیا۔ دو روز قبل پنجاب کابینہ کے اجلاس میں صوبائی وزیر برائے لائیو اسٹاک حسنین بہادر دریشک کی وزیراعلیٰ پنجاب سے تلخ کلامی ہوئی تھی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا تھا کہ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرنے سے پہلے اجازت لی جائے اور نظم و ضبط کا خیال رکھا جائے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایک وقت میں ایک ہی وزیر بات کرسکتا ہے تاہم صوبائی وزیر نے اس کے باوجود اپنی گفتگو جاری رکھی۔ دو روز قبل پنجاب کابینہ کے اجلاس میں صوبائی وزیر برائے لائیو اسٹاک حسنین بہادر دریشک کی وزیراعلیٰ پنجاب سے تلخ کلامی ہوئی تھی۔
جس کے بعد وزیراعلیٰ نے ایک بار پھر صوبائی وزیر کو خاموش رہنے کا کہا جس پر صوبائی وزیر غصے میں آگئے اور دھمکی دی کہ وہ استعفیٰ دے دیں گے، جس کے جواب میں پرویز الہیٰ نے کہا کہ ’استعفیٰ دینے سے آپ کو کس نے روکا ہے؟‘۔بعد ازاں صوبائی وزیر احتجاجاً کابینہ اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے اور گزشتہ روز (17 دسمبر کو) وزیراعلیٰ کو استعفیٰ جمع کروایا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے آگاہ کیاکہ انہوں نے اپنی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے وزارت سے استعفیٰ دیا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ’وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی میرے لئے قابلِ احترام ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔‘بعد ازاں صوبائی وزیر احتجاجاً کابینہ اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے اور گزشتہ روز (17 دسمبر کو) وزیراعلیٰ کو استعفیٰ جمع کروایا۔ انہوں نے کہا کہ ’میں اپنے لیڈر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے نظریے اور فیصلوں کے ساتھ کھڑا تھا اور کھڑا رہوں گا‘۔


مشہور خبریں۔
اسپین کی اسرائیل کے خلاف احتجاجی کارروائی؛ عالمی کپ سے دستبرداری کا امکان
?️ 18 ستمبر 2025سچ خبریں: اسپین کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اگر اسرائیل
ستمبر
اردن اسرائیل کا نیا سیکیورٹی چیلنج
?️ 3 مارچ 2025سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار کی رپورٹ کے مطابق اردن کے ساتھ
مارچ
نوشکی اور پنجگور میں ہوئے حملے پر وزیر داخلہ کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 3 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوشکی اور
فروری
غزہ امن معاہدہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے قیام کا تاریخی موقع ہے، وزیراعظم
?️ 9 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیل اور حماس کے
اکتوبر
حریم شاہ نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا
?️ 21 اگست 2021کراچی ( سچ خبریں) سوشل میڈیا کی معروف متنازع ٹک ٹاک اسٹار
اگست
لاس اینجلس کی آگ پر ٹرمپ کی نئی سیاسی موقع پرستی
?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں: امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جو اپوزیشن پارٹی ڈیموکریٹس
جنوری
فلسطین کے دفاع میں دمشق کا موقف فیصلہ کن اور اصولی ہے: شامی پارلیمنٹ
?️ 2 نومبر 2021سچ خبریں: شام کی پارلیمنٹ نے فلسطینی عوام کی ان کے جائز
نومبر
کیا رفح پر حملے کرنے کے بعد بھی امریکہ اسرائیل کو اسلحہ بھیجے گا؟
?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ اگر اسرائیلی فوج نے
مئی