لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہورسمیت دیگر شہروں میں سموگ کے تدارک کیلئے ضروری اقدامات پر موثر عملدرآمد کا حکم دیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کہا کہ سموگ انسانی صحت کیلئے مضرہے، موثر اقدامات یقینی بنائے جائیں اورسموگ کا سبب بننے والی عوامل پر قابو پانے کیلئے کارروائی عمل میں لائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ سموگ میں کمی کیلئے جاری ایس او پیز پر عملدرآمد میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ پنجاب میں انسانی زندگیوں کے تحفظ کیلئے سموگ کو آفت قرار دیا گیا ہے اور فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر پابندی لگائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پابندی کے باوجود فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والے افراد کیخلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔
نعتی یونٹس کو امیشن (Emission) کنٹرولی سسٹم لگانے کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں اوراس ضمن میں خلاف ورزی پر قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی بروقت ٹیوننگ کیلئے عوام شعورو آگاہی پیداکی جائے۔انہوں نے کہا کہ سموگ سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی مانیٹرنگ سیل قائم کیا گیا ہے۔