وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کی قیادت میں حکومتی کمیٹی اور پشتو ن قومی جرگہ کے درمیان مذاکرات کامیاب

?️

پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کی قیادت میں حکومتی کمیٹی اور پشتون قومی جرگہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہوگئے،مذاکرات میں سرکاری کمیٹی میں سپیکر خیبرپختونخواہ بابر سلیم سواتی،صوبائی وزراو اراکین اسمبلی ،پروفیسر ابراہیم اور میاں افتخار بھی شامل تھے۔ملاقات کے بعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ فخر ہے کہ بیٹھ کر مسئلہ حل کیا۔

امن ہمارا بڑا مطالبہ ہے،آج پشتون قومی جرگہ ہوگا میں اس جرگے کا میزبان ہوں۔ پشتونوں کا مقدمہ میں لڑوں گا۔پشتون قومی جرگہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے بتایا کہ جمرود میں وزیراعلی علی امین گنڈا پور کی سربراہی میں سرکاری کمیٹی کے پشتون قومی جرگہ ممبران سے مذاکرات کامیاب رہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روزخیبرپختونخوا ہ میں امن کیلئے گرینڈ جرگے کا انعقاد کیاگیاتھا جس میں وفاقی و صوبائی حکومتیں اور سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئیں تھیں۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی دعوت پروزیراعلیٰ ہاﺅس میں میں گرینڈ جرگہ منعقد ہواتھا جس میں امن مذاکرات کا مکمل اختیار وزیراعلیٰ کو سونپ دیا گیا تھا۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی میزبانی میں گرینڈ جرگہ وزیراعلی ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں وفاقی حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے بھی شرکت کی تھی۔

جرگے میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین خیبر پختونخوا ہ اسمبلی اور دیگر پارلیمنٹیرینز نے شرکت کی جب کہ مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین نے بھی جرگے میں اپنی اپنی جماعتوں کی نمائندگی کی تھی جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹرگوہر بھی گرینڈ جرگے میں شریک ہوئے تھے۔جرگے میں ایمل ولی، پروفیسر ابراہیم ، محسن داوڑ، میاں افتخار، محمد علی شاہ باچا اور سکندر شیرپاو سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے تھے۔

گرینڈ جرگے کے اعلامیے میں بتایاگیا تھا کہ خیبرپختونخواہ اسمبلی بشمول تمام سیاسی پارٹیوں نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو جرگے کیلئے اختیاردیا گیا تھا۔ جرگے نے وزیراعلیٰ کو افہام وتفہیم سے معاملہ حل کرنے کیلئے جرگہ کی ذمہ داری دی تھی جسے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے شکریہ کے ساتھ قبول کیا تھا۔اعلامیے می ںیہ بھی کہا گیا تھا کہ معاملے کے حل کیلئے مشاورت اور لائحہ عمل کا عمل جلد مکمل کیا جائےگا۔ وزیراعلیٰ نے اپنی نگرانی میں اس جرگے کا میزبان بن کر جرگے کے انعقاد کا اعلان کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

سینیٹ انتخابات آئیں اور قانون کے مطابق ہوں گے:سپریم کورٹ

?️ 2 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی

نیتن یاہو کی انتہاپسند کابینہ اور صیہونی فوج

?️ 12 دسمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی نئی کابینہ کے ارکان کے موقف اور پالیسیوں

یومِ عاشور؛ کراچی سمیت ملک بھر میں مرکزی جلوس اختتام پزیر

?️ 6 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) یومِ عاشور پر شہدائے کربلا کی عظیم قربانی

نہایت محدود پیمانے پر اعمال حج کا آغاز

?️ 17 جولائی 2021سچ خبریں:کورونا وائرس کے پیش نظر لگاتار دوسرے سال بھی حج کا

مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت میں یمنی عوام کا وسیع مارچ

?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: یمنی شہریوں نے زبردست مارچ نکال کر مظلوم فلسطینی قوم

عیدالاضحی: پاکستان میں معاشی سرگرمیوں کا محرک‘اس سال معاشی سرگرمیوں کا تخمینہ ایک کھرب روپے ہے. ویلتھ پاک

?️ 5 جون 2025لاہور: (سچ خبریں) عیدالاضحی نہ صرف ایک گہرا مذہبی موقع ہے بلکہ

ٹرمپ کا امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پہلا ردعمل

?️ 21 فروری 2026 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ کے اس فیصلے

غزہ کے حوالے سے یمن کا موقف تبدیل نہیں ہو گا

?️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں:انصار اللہ کے ترجمان اور یمن کی قومی مذاکراتی کمیٹی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے