?️
پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی نے شہداء کے ورثاء کی امدادی رقم بڑھاتے ہوئے 50 لاکھ کی بجائے 1 کروڑ روپے دینے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی کی جانب سے شہید ہونے والے فورسز کے ورثاء کے لیے مالی امداد میں مزید اضافے کا اعلان کیا گیا ہے، یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب سہیل آفریدی سے مئی 2025ء کے بھارتی بزدلانہ حملے میں خیبر پختونخواہ سے فورسز کے شہداء کے ورثاء نے ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبر پختونخواہ حکومت شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ ہر قدم پر مکمل تعاون کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، صوبائی حکومت شہداء کے ورثاء کے لیے کابینہ سے منظور شدہ 50 لاکھ روپے کی رقم میں 50 لاکھ روپے مزید اضافے کا اعلان کرتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جنگ میں خیبر پختونخواہ سے زخمی اہلکاروں کے لیے امدادی رقم 10 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ روپے فی کس کرنے کا بھی اعلان کیا ہے، خیبر پختونخواہ کے عوام کی لازوال قربانیاں ملک و قوم کی سلامتی کی ضمانت ہیں حق کی راہ میں شہید کبھی نہیں مرتے، شہادت مسلمان کے لیے سب سے اعلیٰ اور مثالی موت ہے، شہداء ہمارا فخر ہیں، خیبر پختونخواہ حکومت ان کے ورثاء کا بھرپور خیال رکھے گی۔
علاوہ ازیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی نے منگل کے روز لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا بھی اچانک دورہ کیا جہاں شہریوں نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے، شہریوں کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں مریض رلتے رہتے ہیں، انتظامیہ اور عملہ دورانِ ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال میں مصروف رہتا ہے جس کے باعث علاج معالجے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ آج کے بعد ہسپتال انتظامیہ، سرکاری سکول اساتذہ اور تمام سرکاری ملازمین دورانِ ڈیوٹی موبائل فون استعمال نہیں کریں گے، عوام اگر کسی ڈاکٹر یا عملے کو ڈیوٹی کے دوران موبائل استعمال کرتے دیکھیں تو اس کی ویڈیو بنا کر بھیجیں تاکہ فوری کارروائی کی جائے، آپ شکایت بھیجیں باقی کام میرا ہے، ہم شکایت سیل کو فعال بنانے جا رہے ہیں تاکہ عوام کی شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنایا جا سکے۔


مشہور خبریں۔
3 سال بعد جمال خاشقجی کا قتل ایک ایسا کیس جو سعودی جرائم پر پردہ ڈال کر بند کیا گیا
?️ 2 اکتوبر 2021سچ خبریں: 2 اکتوبر کو ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصل خانے
اکتوبر
بنوں میں اہم جرگہ، فتنۃ الخوارج اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
?️ 8 جون 2025بنوں: (سچ خبریں) بنوں میں اہم جرگہ منعقد ہوا جس میں فیصلہ
جون
ڈالر کی اڑان جاری
?️ 20 جون 2022لاہور(سچ خبریں) امریکی ڈالر نے روپیہ کے کس بل نکال دیئے، اوپن
جون
فلسطینی تنظیم کی امدادی سامان کی لوٹ مار کے امریکی الزام کی تردید
?️ 2 نومبر 2025سچ خبریں:غزہ کی تنظیم نے امریکہ کے الزامات کی سخت مذمت کی
نومبر
حکومتی امیدوار صادق سنجرانی چئیرمین سینیٹ منتخب
?️ 12 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) چئیرمین سینیٹ کے لیے حکومتی امیدوار صادق سنجرانی اور
مارچ
لاہور: اگست کی مہم کے دوران 12 ہزار بچے پولیو ویکسین سے محروم
?️ 15 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پولیو پروگرام کے منتظمین کی سنگین غفلت کی وجہ
ستمبر
ترکی میں 6 فروری کو آنے والے زلزلے کے بعد 13 ہزار آفٹر شاکس
?️ 5 مارچ 2023سچ خبریں:ترکی کے ہنگامی اور غیر متوقع واقعات کے محکمے نے اس
مارچ
پی ٹی آئی کا فضل الرحمن کے ساتھ ملکرجلد حکومت کیخلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان
?️ 25 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمن کے ساتھ مل کر
مئی