?️
اسلام آباد (سچ خبریں) سعودی عرب کے91ویں قومی دن کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا،ولی عہد اورعوام کو مبارکباد پیش کی انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں حکومت اورعوامِ پاکستان کیجانب سےخادمین شریفین جناب شاہ سلمان بن عبدالعزیز،ولی عہدعالی جناب محمدبن سلمان اورسعودی عرب کی عوام کومبارکباد پیش کرتاہوں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سعودی عرب کے91ویں قومی دن کےموقع پراپنے پیغام میں کہا کہ میں اپنی حکومت اورعوامِ پاکستان کیجانب سے خادم الحرمین الشریفین عزت مآب جناب شاہ سلمان بن عبدالعزیز،ولی عہدعالی جناب محمدبن سلمان اورسعودی عرب کی عوام کومبارکباد پیش کرتاہوں، ہماری دعا ہے کہ دوراندیش قیادت کے زیرِسایہ ترقی کا یہ سفرپیہم جاری رہے۔
خیال رہے سعودی عرب کا قومی دن آج قومی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے ، مملکت کے قومی دن پرمختلف علاقوں میں سرکاری اور نجی سطح پر رنگا رنگ تقریبات منعقد کی جائیں گی، جن میں کئی شہروں میں انٹرایکٹو شوز اور عوامی تقریبات کا انعقاد شامل ہے۔
اسی موقع پر حکام کا کہنا ہے کہ تمام سعودی شہری اور مقیم غیرملکی یوم وطنی کے موقع پر کورونا وائرس سے حفاظتی تدابیر کی بھرپور پابندی کریں اور جلد از جلد مکمل ویکسینیشن کرائیں۔


مشہور خبریں۔
پاکستان نے سعودی-ایران مذاکرات میں سہولت کاری کی، دفتر خارجہ
?️ 18 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) دفتر خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے
مارچ
غزہ میں اسرائیل کی ایک اور ناکامی
?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: گزشتہ دو ماہ کے دوران اور خاص طور پر حالیہ ہفتوں
مئی
ٹرمپ کا نیتن یاہو پر دباؤ؛امریکی میڈیا کا دعویٰ
?️ 30 ستمبر 2025سچ خبریں:امریکی میڈیا کے مطابق، صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو پر غزہ
ستمبر
اسرائیل کی حمایت بند کرو؛مشی گن یونیورسٹی کے طلباء کا کملہ ہیرس کا استقبال
?️ 19 جنوری 2023سچ خبریں:امریکہ میں مشی گن کے متعدد طلباء نے اس ملک کی
جنوری
ہم جلدی لبنان سے نہیں نکلنے والے؛صیہونی وزیر کا دعوی
?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:صیہونی ریاست کے وزیر برائے اسٹریٹجک امور نے دعویٰ کیا
فروری
نیتن یاہو کے بیڈ روم پر حزب اللہ کا حملہ صیہونیوں کے لیے کیسا رہا؟
?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں:نیتن یاہو کے بیڈ روم پر حزب اللہ کے ڈرون حملے
اکتوبر
مراکش میں صیہونیوں کے خلاف مظاہرہ
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:مراکش کے عوام کے ایک گروپ نے رباط شہر میں ملکی
اگست
الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف 5 کیسز ڈی لسٹ کر دئیے
?️ 12 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سربراہ تحریک انصاف عمران خان کے خلاف 5
دسمبر