🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم کی سربراہی میں ہائی پاورڈسلیکشن بورڈکااجلاس 2 سال بعد بھی نہ ہوسکا، بلاول بھٹو کو بورڈ میں شرکت کی دعوت کے فیصلے کے باوجود اجلاس التوا کا شکار ہے، گریڈ 22 میں ترقی کا خواب لیے کئی افسران گریڈ 21 کےانتظارمیں ہی ریٹائرڈ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق گریڈ 22 میں ترقی کا خواب لیے کئی افسران گریڈ 21 کےانتظارمیں ہی ریٹائرڈ ہوگئے، درجنوں اسامیاں دستیاب ہونے کے باوجود بورڈ نہ ہونے سے گریڈ 22 میں ترقیاں تاخیر کا شکار ہیں۔
ذرائع کے مطابق بورڈاجلاس میں تاخیرسےپولیس سروس کےغلام رسول گریڈ21میں ریٹائر ہوئے، پولیس سروس کےاحسان صادق کو بھی گریڈ 22 نہ مل سکا اور وہ بھی ریٹائر ہوچکے، پولیس سروس کےاشتیاق احمد، فیاض احمد، سلطان علی خواجہ، عبد القادر قیوم، صابراحمد اور خالد خٹک بھی گریڈ21 میں ریٹائر ہوچکےہیں۔
ذرائع کے مطابق بورڈ میں تاخیرکے سبب پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسزکےخاقان مرتضیٰ اور حسن اقبال گریڈ 21 میں ریٹائر ہوئے،سیکریٹریٹ گروپ کے بھی کئی افسران گریڈ 21 میں ریٹائرڈ ہوگئے جن مین ڈاکٹرعامر ارشاد شیخ،عامر محمود حسین،سیدخالد رضا، محمد سلمان، معراج انیس عارف، سلیم خان اور منیراحمد بھی گریڈ 21 میں ریٹائر ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ میں گریڈ 21 سے 22 میں ترقیوں کےکیسز زیرغور آتے ہیں، آخری بارہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس مارچ 2023 میں ہوا تھا۔
دوسری جانب گریڈ 20 اور 21 میں ترقیوں کےلیے سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس رواں ماہ شیڈول ہے، سینٹرل سلیکشن بورڈ اجلاس کی صدارت چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کریں گے، سنٹرل سلیکشن بورڈکا اجلاس ڈیڑھ سال سےالتواکا شکار تھا
مشہور خبریں۔
ایران انٹرنیشنل کی مردہ لڑکی بی بی سی فارسی پر زندہ!
🗓️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:حالیہ دنوں میں ایران سے باہر فارسی زبان کے میڈیا نے
ستمبر
ہم یوکرین کو بھاری ہتھیار بھیجنے کے لیے تیار ہیں: جرمنی
🗓️ 21 اپریل 2022سچ خبریں: جرمن وزیر خارجہ اینالنا بائرباک نے جمعرات کو کہا کہ
اپریل
ایف بی آر مارچ میں محصولات کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام
🗓️ 1 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) مارچ میں
اپریل
جنیوا دورے پر کروڑوں ڈالر خرچ کرنے پر پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت پر کڑی تنقید
🗓️ 10 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف سمیت وفاقی کابینہ کے دیگر اراکین
جنوری
امریکہ افغانستان کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کرے: روس
🗓️ 30 اگست 2022سچ خبریں: افغانستان کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا
اگست
ایران کا امریکہ کو پیغام
🗓️ 5 جون 2021سچ خبریں:ایران کے وزیر خارجہ نے امریکہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا
جون
30 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے ویکسین کا آغاز ہو چکا ہے
🗓️ 16 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق حکومت نے 30 سال سے
مئی
دمشق کے مضافات میں اسرائیلی حملہ
🗓️ 30 اکتوبر 2021 سچ خبریں: شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اطلاع دی ہے
اکتوبر