اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کیا ہے جو ان کی زیر صدارت ہوگا، جس میں وزارت داخلہ کی جانب سے ویزہ پراسس پر بریفنگ دی جائے گی۔ملکی سیاسی، معاشی اور مختلف دوسرے مسائل کا جائزہ لیا جائے گا اور وفاقی کابینہ انہیں زیر غور لائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا، اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال کاجائزہ لیا جائے گا اور وفاقی کابینہ 15 نکاتی ایجنڈے پرغٖور کرے گی۔وزارت داخلہ کی جانب سے ویزہ پراسس پربھی بریفنگ دی جائے گی جبکہ ایوی ایشن کی جانب سےسروسزانٹرنیشنل ہوٹل کی کلیئرنس پربریفنگ ، ایوی ایشن پالیسی،عملدرآمد پر پیشرفت پر بھی بریفنگ ایجنڈے میں شامل ہیں۔
کاروبار اور انسانی حقوق سے متعلق نیشنل ایکشن پلان کی منظوری، کےپی ٹی بورڈ سے محمود مولوی کےاستعفے اور سعود عظیم کی تعیناتی کی منظوری ایجنڈے کا حصہ ہے۔ وفاقی کابینہ نرسنگ کونسل کے معاملے پرآرڈیننس کےاجراکی منظوری ، انڈونیشیا میں کیلئے طبی عملہ بھیجنے کی منظوری اور رویت ہلال سے متعلق قانون سازی کی منظوری دی گی۔ اجلاس میں ای سی سی اور ادارہ جاتی ریفارمز کمیٹی کے فیصلوں سمیت کابینہ کمیٹی توانائی اورقانون سازی کےفیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔