وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق آج  فیصلہ کیا جائے گا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) ملکی سیاسی ، معاشی اور اقتصادی صورتحال کا جائزہ لینے اور آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز سمیت پر 21نکاتی ایجنڈے پر غور و خوض کرنے کے لئے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس جاری ہے۔اجلاس میں کورونا کی صورتحال کا بھی جائزہ لیاجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس شروع ہوگیا ، اجلاس میں ملکی سیاسی،معاشی واقتصادی صورتحال کاجائزہ لیا جائے گا جبکہ کابینہ سندھ سےمتعلق امور،پی ڈی ایم اورقومی امورکا جائزہ لےگی۔

اجلاس میں کوروناکی صورتحال اور ویکسین کی فراہمی کاجائزہ لیا جائے گا اور آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز سمیت پر 21نکاتی ایجنڈے پر بھی غور کیا جائے گا۔اجلاس میں کیپیٹل ٹیریٹری رولز2020کاڈرافٹ کابینہ میں پیش کیاجائے گا جبکہ کابینہ تاجکستان کو کوروناکنٹرول کیلئے ہیومن اسسٹنس کی منظوری دے گی۔

کےالیکٹرک کےبورڈآف ڈائریکٹرزمیں حکومتی نمائندے کی منظوری ، قومی ترانہ کےآڈیووژول کانٹینٹ پرنظر ثانی کیلئےکمیٹی کاقیام بھی ایجنڈے میں شامل ہیں جبکہ ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورزکارپوریشن کی تقرری کی منظوری دی جائےگی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایم ڈی اےپی پی کی تقرری کی منظوری بھی دی جائےگی جبکہ کابینہ نجکاری کمیٹی کےاجلا س میں کیےگئےفیصلوں کی توثیق کرےگی۔

کابینہ اجلاس میں کرمنل لازمیں ترامیم پر رپورٹ اور کابینہ کمیٹی برائےٹرانسپورٹ اینڈلاجسٹکس کی رپورٹ پیش کی جائےگی جبکہ فرسٹ ویمن بینک کے بورڈآف ڈائریکٹرزکی تقرری کی منظوری کے ساتھ ساتھ اقتصادی رابطہ کمیٹی کےفیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

لیاقت بلوچ جماعت اسلامی پاکستان کے قائم مقام امیر مقرر

?️ 14 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) لیاقت بلوچ کو جماعت اسلامی پاکستان کے قائم مقام

لندن میں مہنگائی کے خلاف عوامی مظاہرہ

?️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:برطانوی دارالحکومت لندن میں مہنگائی اور موسمیاتی تبدیلی کے خلاف سیکڑوں

الاقصیٰ طوفان اور صیہونی حکومت کے عرب ممالک کے ساتھ سازش

?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں:الاقصیٰ طوفان کی کہانی کہ جس نے صیہونی حکومت کو ایک

انڈیا نے بھی یوکرینی صدر سے منھ پھیر لیا

?️ 9 جون 2023سچ خبریں:ہندوستان کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ

صہیونی فوجی، حزب اللہ کے جال میں گرفتار

?️ 14 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی فوج کی ایک یونٹ کو حزب اللہ

ایرانیوں نے ایک بار پھر امریکہ کو شیطان کا مظہر قرار دیا:روئٹرز

?️ 6 نومبر 2022سچ خبریں:عالمی میڈیا نے ایران میں عالمی استکبار کے خلاف قومی دن

پنڈورا پیپرز کےمعاملے پر وزیر اعظم نے اجلاس طلب کرلیا

?️ 4 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے پنڈورا پیپرز کے

گورنر خیبرپختونخوا کا انتخابات 8 اکتوبر کو کرانے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط

?️ 25 مارچ 2023خیبرپختونخوا 🙁سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلامی علی نے سیکیورٹی خدشات کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے