?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) عیدالاضحی پر وزیراعظم شہباز شریف کے تاجکستان کے صدر امام علی اور ملائیشیا کے ہم منصب داتو سری انور ابراہم سے ٹیلیفونک رابطے ہوئے، اس دوران رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے تاجکستان کے صدر امام علی سے ٹیلی فونک رابطہ میں دورہ دوشنبے میں مہمان نوازی پر تاجک صدر اور حکومت سے اظہار تشکر کیا۔
شہباز شریف نے گلیئشرز کے تحفظ سے متعلق عالمی کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی جب کہ پاک بھارت کشیدگی میں تاجکستان کے متوازن موقف کو سراہا۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن و سلامتی کو فروغ دینےکی کوشش کی، امریکا اور دوست ممالک کی ثالثی سے بھارت کے خلاف جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی۔
وزیراعظم نے تاجک صدر کو جلد پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دہرائی۔
دوسری جانب، وزیراعظم اور ان کے ملائیشیا کے ہم منصب داتو سری انور ابراہم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی۔
رہنماؤں نے مسلم امہ کے اتحاد، خوشحالی اور مظلوم فلسطینیوں کے لیے امن و سلامتی کی دعا کی جب کہ شہباز شریف نے پاکستان بھارت کشیدگی پر ملائیشیا کے متوازن اور اصولی مؤقف کو سراہا۔
وزیراعظم نے ملائیشین ہم منصب کو بتایا کہ پاکستان خطے میں امن واستحکام کا خواہاں ہے، بھارت کی اشتعال فوجی کارروائیوں کے جواب میں بروقت اور فیصلہ کن اقدام ناگزیر تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب امور پر بامعنی مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ وزیراعظم نے رواں سال کے آخر میں ملائیشیا کے دورے کی خواہش کا اظہار کیا۔


مشہور خبریں۔
یوکرائن کے سیاسی و فوجی شخصیات کا ڈیٹا ہیک
?️ 2 نومبر 2025سچ خبریں: دو ہیکنگ گروپس نے ایک سائبری آپریشن کے دوران صدر
نومبر
زندگی بدلنے کے خواہشمند لوگوں کو نعمان اعجاز کا مفید مشورہ
?️ 20 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار نعمان اعجاز نے
جولائی
لاکھوں افغان بچوں کو غذائی قلت کا سامنا:اقوام متحدہ
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے ادرارے یونیسف کا کہنا ہے کہ
جنوری
غزہ میں جنگ جاری رکھنے کے خلاف اقوام متحدہ کی دو قراردادیں
?️ 12 دسمبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد کے حق میں
دسمبر
جرمنی کی چین اور امریکہ سے تنازعات پرامن طریقے سے حل کرنے کی درخواست
?️ 5 جون 2023سچ خبریں:چین اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان جرمن
جون
اگلے مہینےسے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کاامکان
?️ 30 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے
اکتوبر
الاقصیٰ طوفان آپریشن کے آغاز کی وجوہات
?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں: اسلامی جہاد تحریک کے نمائندے ناصر ابو شریف نے الاقصی
اکتوبر
بن سلمان کا علاقائی دورہ
?️ 5 دسمبر 2021سچ خبریں:عرب سفارتی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب کے
دسمبر