?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے بغیر پروٹوکول کے دارلحکومت کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جن میں ارجنٹائن پارک، ٹریل فائیو، مرغزار اور مارگلہ روڈ شامل ہیں، وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر اعظم آفس کے عملے کا کوئی اہلکار موجود نہیں تھا جبکہ گاڑی بھی خود چلا رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنی گاڑی خود چلا رہے تھے، وزیراعظم کے ہمراہ چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی بھی موجود تھے، وزیراعظم کے ساتھ وزیراعظم آفس کے عملے کا کوئی اہلکار نہیں تھا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم نے ارجنٹائن پارک، ٹریل فائیو، مرغزار اور مارگلہ روڈ کا دورہ کیا۔
اسی دوران شجرکاری مہم میں لگائے گئے پودوں کو بھی چیک کیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اسلام آباد میں مرمت کی گئی سڑکوں کا معائنہ بھی کیا جبکہ وزیراعظم کو چیئرمین سی ڈی اے نے ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رات گئے لاہور شہر کا بغیر پروٹوکول دورہ کیا، انہوں نے لاک ڈاؤن کی صورتحال پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے تاجر برادری کا شکریہ ادا کیا، تاہم صفائی کی خراب صورت حال پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حکام کی سرزنش کی۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا رات گئے لاہور شہر کا دورہ، جیل روڈ ، فیروز پور روڈ، گلبرگ، گارڈن ٹاؤن ، ماڈل ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں لاک ڈاؤن کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ نے بھرپور تعاون پر تاجر برادری سے اظہار تشکر کیا اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے پر انتظامیہ، پولیس،فوج اور رینجرز کی کارکردگی کو سراہا ۔
ان کاکہناتھاکہ لاک ڈاؤن شہریوں کے تحفظ کیلئے ہے، شہری مزید پابندیوں سے بچنا چاہتے ہیں تو حکومتی ہدایات پر 100 فیصد عمل کریں عثمان بزدار نے صفائی کی خراب صورتحال پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حکام کی سرزنش کی اور صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کا حکم دیا۔


مشہور خبریں۔
مولا بخش چانڈیو کا شہباز شریف حکومت کو اپنی حکومت ماننے سے انکار
?️ 15 مئی 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو نے شہباز
مئی
لبنان اور یمن صہیونی دشمن کے خلاف متحد ہیں: صنعا
?️ 28 مئی 2022سچ خبریں: دمشق میں یمنی سفیر عبداللہ علی صبری نے استقامت اور
مئی
دنیا میں امریکہ کی خفیہ جنگوں کا انکشاف
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی ویب سائٹ انٹرسیپٹ نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ
جولائی
اسرائیل شام پر حملہ کرنے کے لیے دہشت گرد گروہوں کے ساتھ تعاون کر رہا ہے: شام
?️ 2 اپریل 2023سچ خبریں:شام کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی حکومت کے ہوائی حملے کی
اپریل
امریکی سفارتخانے ہماری مذہبی اقدار کی خلاف ورزی نہ کریں: عرب پارلیمنٹ
?️ 5 جون 2022سچ خبریں: عرب پارلیمنٹ نے عرب ممالک میں امریکی سفارت خانوں
جون
فلمیں ہٹ ہونے پر مشہور بالی ووڈ اداکار کو پڑوسیوں کی طرف سے انوکھا انعام
?️ 14 جون 2023سچ خبریں:بالی وڈ کے مشہور اداکار جیکی شروف ایک کامیاب اداکار بن
جون
برطانوی طبی نظام پر سائبر حملہ
?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:برطانوی محکمہ صحت پر سائبر حملے کے بعد مریضوں کے ریکارڈ
اگست
کیا شام عرب لیگ میں واپس آئے گا؟
?️ 10 اپریل 2023سچ خبریں:شام میں بدامنی پھیلنے کے بعد تیونس اور دیگر عرب ممالک
اپریل