?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا جلد قوم سے خطاب کا امکان ہے ابھی تک حتمی تعین نہیں کیا گیا ہے، انہوں نے یوکرین، روس جنگ کے ممکنہ اثرات سے متعلق قوم کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔روس، یوکرین دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے باعث دنیا بھر میں مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کے لئے اپنے رفقا سے مشاورت کی ہے، باہمی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب کرینگے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا قوم سے خطاب کا حتمی تعین ابھی نہیں کیا گیا ہے تاہم امکان ہے کہ آج رات یا کل تک وزیراعظم قوم سے مخاطب ہونگے۔
ذرائع کے مطابق یوکرین روس جنگ کے باعث گذشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی سطح پر پیٹرول اور گندم کی قیمتوں میں 12 سے 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے باعث دنیا بھر میں مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا امکان ہے، یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان اس جنگ کے ممکنہ اثرات پر قوم کو آگاہ کرینگے۔واضح رہے کہ رواں ہفتے وزیراعظم عمران خان نے روس کا تاریخی دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے روسی صدر پیوٹن سے ون آن ون ملاقات کی تھی۔
مشہور خبریں۔
امریکہ اسرائیل کے ساتھ کیا کر رہا ہے؟
?️ 18 جولائی 2023سچ خبریں: سابق صیہونی وزیراعظم نے امریکی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے
جولائی
فلسطینی مسئلہ میں امریکی سفارت کاری کی موت
?️ 6 فروری 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے مقبوضہ علاقوں کے حالیہ دورے
فروری
زرداری اور فواد چوہدری کیخلاف درخواست، اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ سے رائے طلب
?️ 1 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی
مارچ
ٹرمپ کا مخالفین کو کمیونسٹ قرار دینا؛ امریکی تاریخ میں ایک دہرایا جانے والا لیبل
?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: برسوں سے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے قانونی اور سیاسی
مئی
افغانستان میں بہتا افغان شہریوں کا خون اور امریکا-طالبان کی ناکام امن کوششیں
?️ 10 مئی 2021(سچ خبریں) افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا شروع ہو جانے کے
مئی
امریکی خفیہ ادارے کے سربراہ نے استعفیٰ دے دیا
?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی خفیہ ادارے کی سربراہ کمبرلی چیٹل، جنہوں نے اس سے
جولائی
ہم اندرونی طور پر تباہ ہوچکے ہیں:صیہونی ماہرین
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی سائبر سکیورٹی ماہرین نے انتباہ دیا ہے کہ سائبر حملوں
جولائی
جمہوریہ آذربائیجان کی فوج آرمینیا سرزمین کو چھوڑ دے
?️ 11 اکتوبر 2022روس کا دورہ کرنے والے آرمینیائی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے پیر کے
اکتوبر