?️
لاہور: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے بجلی بلوں سے 35 روپے ماہانہ پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ کیا جس کا وزیراعظم نے باضابطہ اعلان بھی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں چارکروڑ سے زائد بجلی صارفین سے پی ٹی وی فیس کی مد میں ماہانہ ڈیڑھ ارب روپے وصول کیے جاتے ہیں، اب وفاقی حکومت نے بجلی بلوں سے 35 روپے ماہانہ پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ملک بھر میں بجلی کے صارفین کی تعداد اس وقت 4 کروڑ ہے جن سے پی ٹی وی فیس کی مد میں ماہانہ ڈیڑھ ارب روپے اور سالانہ تقریباً 16 ارب روپے وصول کیے جاتے ہیں، یہ ریلیف گھریلو، کمرشل اور تمام کیٹگریز کے صارفین کے لیے ہوگا، اس فیصلے کا حتمی اعلان وزیراعظم شہباز شریف نے کردیا ہے۔
اس حوالے سے ایک تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم نے وہ طریقے ڈھونڈے ہیں کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ نہ کریں، اس کے لیے پاکستانی آئی پی پیز کے ساتھ بیٹھ کر مثبت گفتگو کی جو بہت دشوار مرحلہ تھا، بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات اہم ترجیح تھی، انتھک محنت سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی کوششیں کامیاب ہوئیں، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بجلی کے شعبے میں منتقل کیا گیا، توانائی کے شعبے میں بجلی چوری اہم مسئلہ ہے، سالانہ 500 ارب روپے کی بجلی چوری ہوتی ہے، ہمیں تیزی سے بجلی کی چوری کو روکنا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ شمسی توانائی بجلی حاصل کرنے کا سستا ذریعہ ہے، پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں برق رفتاری سے تیزی سے سولرائزیشن ہو رہی ہے، جس کی حوصلہ شکنی نہیں کروں گا، حکومتی اداروں میں جو بجلی پیدا ہوتی ہے اس کی کھپت کم ہے، ہمیں اس کا حل ڈھونڈنا ہے تاکہ پاکستان میں خوشحالی کا سفر تیزی سے طے ہو، محکمہ بجلی میں بے پناہ اصلاحات کی گئیں، پورے پاکستان میں ڈسکوز بورڈز میں انقلابی تبدیلیاں کیں، ڈسکوز بورڈز میں میرٹ کی بنیاد پر تعیناتیاں کیں، اصلاحات کا عمل آگے بڑھانے کیلئے وزیر توانائی اور ان کی ٹیم کی کاوشیں قابل تعریف ہیں لیکن ابھی اس سے بھی زیادہ سفر طے کرنا ہے۔
مشہور خبریں۔
یو اے ای اور قطر کے سفارتی تعلقات پر سعودی عرب کا ردعمل
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا جس
جون
فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر کی ملاقات،خطے میں امن بارے تبادلہ خیال
?️ 18 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وائٹ ہاؤس میں
جون
چالو کرکٹ ایونٹ میں دو ٹیموں کے مزید تین کھلاڑی ہوئے کورونا کا شکار
?️ 4 مارچ 2021کراچی {سچ خبریں} پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ چالو کرکٹ
مارچ
اوسلو مذاکرات اور معاہدے کو 30 سال گزر چکے ہیں لیکن نتیجہ، کچھ بھی نہیں
?️ 14 ستمبر 2023سچ خبریں:آج فلسطین لبریشن آرگنائزیشن اور صیہونی عبوری حکومت کے درمیان اوسلو
ستمبر
حماس: جنگ بندی کی شرائط اس وقت تیار نہیں ہیں/ہم اپنی طاقت پر بھروسہ کرتے ہیں
?️ 7 جون 2025سچ خبریں: حماس کے ایک عہدیدار محمد نزال نے یہ بیان کرتے
جون
ڈونباس کے محاذ پر صورتحال مشکل اور تکلیف دہ ہے: زیلنسکی
?️ 27 دسمبر 2022سچ خبریں: پیر کی رات اپنی ویڈیو تقریر میں
دسمبر
جنوبی شام کے باشندے اسرائیلی حکومت کے خلاف
?️ 7 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے صوبے کے عوام کی توجہ حاصل کرنے
فروری
وزیر تعلیم نے کن اضلاع میں 11 اپریل تک اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا
?️ 24 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این
مارچ