?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان وائٹ ہاؤس سمٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کی سرپرستی میں طے پانے والے تاریخی امن معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایکس پر وزیراعظم نے لکھا کہ یہ تاریخی پیش رفت جنوبی قفقاز کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہے، جو عشروں سے جاری تنازعات اور انسانی مصائب کا شکار رہا ہے، یہ معاہدہ امن، استحکام اور تعاون کا پیغام لاتا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ہم صدر الہام علییف اور آذربائیجان کے عوام کو اس تاریخی معاہدے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، جو ایک پُرامن مستقبل کی راہ ہموار کرنے میں ان کی دانائی، دور اندیشی اور بصیرت کا مظہر ہے، پاکستان نے ہمیشہ برادر ملک آذربائیجان کا ساتھ دیا ہے، اور اس تاریخ ساز لمحے پر ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
شہبازشریف نے یہ بھی لکھا کہ ہم اس معاہدے کے لیے فریقین کو قریب لانے اور ایک نتیجہ خیز سمجھوتہ طے کرانے میں امریکہ، خصوصاً صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سہولت کار کردار کو بھی سراہتے ہیں، یہ معاہدہ تجارت، روابط اور علاقائی انضمام کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ مکالمے کی یہ روح دیگر ایسے خطوں کے لیے بھی مشعلِ راہ بنے گی، جو طویل المدتی تنازعات کا شکار ہیں۔
مشہور خبریں۔
اسکاٹ لینڈ میں صیہونی حکومت کی حمایت کرنے والی اسلحہ ساز کمپنی کے خلاف احتجاج
?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:اسکاٹ لینڈ میں ایک گروپ نے لیونارڈو کی طرف سے صیہونی
جنوری
حکومت میں تھے تو اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے دباؤ تھا:عمران خان
?️ 31 مئی 2022پشاور (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آج ڈیجیٹل نمائندوں سے پشاور میں
مئی
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں۔ اوگرا
?️ 21 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اعلان
جون
عرب لیگ کے بیان پر حماس کا شدید ردعمل
?️ 21 فروری 2025 سچ خبریں:حماس کے ترجمان نے فلسطینی عوام کے مفادات کو اولین
فروری
حماس کے ساتھ مذاکرات کے بغیر کوئی چارہ نہیں؛صیہونی اعلیٰ عہدیدار کا اعتراف
?️ 18 مئی 2025 سچ خبریں:ایک سینئر صیہونی عہدیدار نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل
مئی
ترکی کے خدشات دور کیے بغیر نیٹو کی توسیع ناممکن ہے : آنکارا
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں: ترک حکام کی جانب سے نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن میں
مئی
ٹیسٹ جیتنے کے بعد پیٹرسن نے بھارتیوں کے زخموں پر چھڑکا نمک
?️ 10 فروری 2021چنائی {سچ خبریں} انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کیون پیٹرسن نے
فروری
ٹرمپ کی پالیسی امریکہ کے ساتھ کیا کرے گی؟؛نیویارک ٹائمز کی رپورٹ
?️ 14 مارچ 2025 سچ خبریں:نیویارک ٹائمز کے معروف کالم نگار کا کہنا ہے کہ
مارچ