🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے مضبوط پارٹی امیدوار ڈھونڈنے کے لئے کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے پارٹی کو بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترنے کی ہدایت کردی کمیٹی بلدیاتی انتخابات کے بارے میں تمام ریجن کے صدورسے بھی مشاورت کرسکے گی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے بلدیاتی انتخابات کیلئے مضبوط پارٹی امیدوار ڈھونڈنے کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جس میں چیف آرگنائزر پی ٹی آئی سیف اللہ خان نیازی ،عامر کیانی اور وزیر بلدیات میاں محمود الرشید شامل ہیں۔
کمیٹی بلدیاتی انتخابات کے بارے میں تمام ریجن کے صدورسے بھی مشاورت کرسکے گی، کمیٹی پنجاب میں میئرز اور ضلع کونسل کے چیئرمینوں کیلئے پارٹی کے مضبوط امیدوار تلاش کرے گی اور بلدیاتی انتخابات کے لیے مضبوط پارٹی امیدواروں کے حوالے سے کام کرے گی۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو اسمبلی سے جلد منظور کرایا جائے اور بلدیاتی انتخابات کے جلد انعقاد کے لیے قانونی کارروائی مکمل کی جائے۔ علاوہ ازیں عمران خان نے امیدواروں کے انتخاب، پارٹی ٹکٹس کی تقسیم اور ہم خیال جماعتوں سے سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کیلئے تجاویز تیار کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
مشہور خبریں۔
روس یوکرین میں نیوکلیئر شیلڈ استعمال کر رہا ہے: امریکہ
🗓️ 2 اگست 2022سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے روس پر الزام عائد
اگست
عراق میں 2 رہنماؤں سمیت 11 داعش ہلاک
🗓️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں: ہفتے کی شام عراقی فوج کے مشترکہ آپریشنز
ستمبر
اس بات میں کوئی شک نہیں کہ یہ آئی ایم ایف بجٹ تھا:سینیٹر شیری رحمٰن
🗓️ 23 جون 2022 اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے ماحولیات سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے
جون
امریکہ نہیں چاہتا کہ غزہ میں خونریزی ختم ہو
🗓️ 10 جون 2024سچ خبریں: روس میں فلسطینی سفیر عبدالحافظ نوفل نے اپنی رائے کا اظہار
جون
تل ابیب کے لیے امریکی سینیٹرز کی مکمل حمایت
🗓️ 10 مئی 2024سچ خبریں: امریکی ریپبلکن سینیٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کو ہتھیار
مئی
چین کے ایگزم بینک نے کل 60 کروڑ ڈالر رول اوور کر دیے، شہباز شریف
🗓️ 18 جولائی 2023اسلام آباد : (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان
جولائی
نیٹو کا ٹرمپ پر خطرناک الزام
🗓️ 12 فروری 2024سچ خبریں: نیٹو کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ سابق امریکی
فروری
دوسروں کو بے وقوف بنا کر اپنی بگڑی ہوئی ساکھ کو بحال کرنے کے لیے ناکام امریکی کوشش
🗓️ 6 مارچ 2024سچ خبریں: 150 سے زائد دنوں سے امریکہ نے اسرائیلی حکومت کی
مارچ