?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے سندھ میں بڑھتے جرائم اور امن وامان کی صورتحال کا نوٹس لے لیا، انہوں نے وزیرداخلہ کو فوری سندھ جانے اور رینجرز کے ساتھ مل کر حکمت بنانے کی ہدایت کی ہے۔ سندھ میں لاقانیت جنم لے رہی ہے، پولیس ڈلیور نہیں کرپا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر پلاننگ اسد عمر سے سندھ کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی، دونوں اکابرین نے وزیراعظم کو سندھ کی انتظامی بدانتظامی، خصوصاً امن و امان اور بڑھتے ہوئے جرائم پر اپنی شدید تشویش سے آگاہ کیا۔
ان معلومات پر نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو ہدایت کی ہے کہ وہ سندھ کا دورہ کریں اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے مل کراس صورتحال پر حکمت عملی طے کریں۔وزیر داخلہ اس دورے کے بعد اپنی رپورٹ وزیر اعظم کے سامنے رکھیں گے۔ اسی طرح وزیراعظم نے مجھے ابھی ہدایت کی ہے کہ آپ سندھ جائیں۔وزیراعظم نے کہا آپ رینجرز کے ساتھ میٹنگ کریں۔
سندھ میں لاقانیت جنم لے رہی ہے، پولیس ڈلیور نہیں کرپارہی۔وزیراعظم نے کہا وہاں کی صورتحال پر فوری رپورٹ کریں، میں کسی بھی لمحے سندھ جاسکتا ہوں۔ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار سے رابطہ قائم کررہا ہوں۔گورنر سندھ اور اسد عمر نے کہا کہ سندھ کے حالات خراب ہیں۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا گیا، فلسطین اور کشمیر کے تنازعات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے پر وزیر خارجہ کی کوششوں کی تعریف کی گئی۔
تحریک لبیک کی پابندی ختم کرنے کی درخواست جائزہ کمیٹی کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں انتخابی عمل میں شفافیت کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ مسئلہ کشمیر پر ہونیوالی پیشرفت پر بھی وزیر خارجہ اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی گئی۔ وفاقی کابینہ نے پاکستان ٹیلی وژن کے نئے بورڈ کی منظوری بھی دی، سیکرٹری اطلاعات چیئرپرسن ہوں گی۔
مشہور خبریں۔
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان معاملات طے
?️ 7 مئی 2022لاہور(سچ خبریں) پنجاب میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان معاملات طے پاگئے۔ میڈیا رپورٹس
مئی
مراکش کے عوام کا غزہ کی حمایت میں مظاہرہ
?️ 10 جون 2024سچ خبریں: مراکش کے ہزاروں افراد نے شہر آگادیر کی سڑکوں پر
جون
سعودی حکومت نے 2022 کا بجٹ غلط حساب کتاب کی بنیاد پر بند کر دیا
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں: ایک برطانوی میگزین نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ
جنوری
ہیروئن کیسے وجود میں اور پھر اس پر پابندی کیوں لگائی گئی؟
?️ 2 نومبر 2021لندن (سچ خبریں)کیا آپ جانتے ہیں کہ ہیروئن کو 19ویں صدی کی
نومبر
نیتن یاہو کا غزہ میں مسلح دہشتگردوں اور صہیونی ایجنٹوں کا سہارا
?️ 11 جون 2025 سچ خبریں:فلسطینی تجزیہ کار نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی وزیر
جون
عرب دنیا کیا کہتی ہے ایران سعودی تعلقات کے بارے میں؟
?️ 18 جون 2023سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور
جون
ڈیرہ غازی خان میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن جاری ہے
?️ 30 مئی 2021غازی خان(سچ خبریں) ڈیرہ غازی خان میں لادی گینگ کے خلاف پانچویں
مئی
کرم میں سڑکوں کی بندش کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ
?️ 8 نومبر 2024پاراچنار: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے کرم میں ضلع کو جانے والی
نومبر